
سب چور ڈاکو ہیں- سعودی عرب کے 12 ارب ڈالر – عوام مقروض اور لٹیرے شاد باد-
صرف زرداری اور شریف ہی چور نہیں ہیں یہاں سب چور اور ڈاکو ہیں – جج جرنیل چور اور جبہ و دستار بھی چور- سب نے مل کر ملک عزیز پاکستان کو لوٹا ہے – کبھی مہاجربن کر اور کبھی ان کی اولادوں نے جج اور جرنیل بن کر – ملک کا غربت اور بھوکوں مارا مزدور کسان دو وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے- نا مکان ہے اور نا دوکان اور نا ہی قلم کتاب اور نا ہی پینے کا صاف پانی- ملک پر چند اشخاص کی حکمرانی ہے جنہوں نے پورے ملک کو عقوبت خانہ بنایا ہوا ہے اور 22 کروڑ عوام کو یرغمال ہیں- سعودی عرب نے پاکستانی معیشت کو سہارا دینے کے لئے 12 ارب ڈالر کے پیکج کا اعلان کیا ہے جو ان چوروں کے لئے پانچ دس ماہ کے لئے کافی ہو گا اور اس کے بعد پھر کوئی اللہ کا بندہ ان کے جھانسے میں آ کر انہیں لندن پیرس میں محلات خریدنے کے لئے دو چار ارب ڈالر اور دے دے گا اور بھوک بھکاری کا جو کھیل ملک کے یہ وڈیرے چور ڈاکو لٹیرے پچھلے ستر سال سے کھیلتے آ رہے ہیں جاری رہے گا اور عوام بھوک اور بیماری سے مرتی رہے گی – نواز شریف کے لوٹے ہوئے 300 ارب اور آصف علی زرداری کے 400 ارب ڈاکڑ عاصم کے 436 ارب شرجیل میمن کے 400 ارب اور پرویز مشرف کی منی لانڈرنگ کے اربوں ڈالر کب وصول کئے جائینگے-اور نئے ملکی لٹیروں چوروں ڈاکوؤں عمران خان اسکی بہن علیمہ خان ‘ جہانگیر ترین ‘ علیم خان ‘ ملک ریاض’ فیصل واڈا ‘ عمران اسماعیل اور عارف علوی ‘ پرویز خٹک جو قوم کو لوٹ رہے ہیں ان کا احتساب کون کر رہا ہے ؟شاید ان کا احتساب آنے والی حکومت کرے گی- اس ملک کے ججوں اور جرنیلوں نے جو اربوں کی سرکاری آراضی اور پلاٹوں پر قبضہ کر رکھا ہے وہ ان حرام خوروں سے واپس کون لے گا- پاکستان کواٹر پر تو پولیس کشی ہو رہی ہے اور غریبوں کی جوان بچیوں کو بے پردہ کیا جا رہا ہے مگر عمران خان ‘ جنرل باجوہ اور ثاقب نثار سے سرکاری پلاٹ اور زمینیں کون واگزار کروائے گا- اس ملک کی غریب عوام پر رحم کرو اور اللہ کے قہر کو آواز مت دو- اللہ جب چاہے فرعون نمرود اور قارون کو ان کےمال متاع سمیت زمین میں گڑ دیتا اور دریا برد کر دیتا ہے-
الطاف چودھری
24.10.2018
Leave a Reply