روٹی کپڑا اور مکان – سب کاضامن ہے قرآن‎

روٹی کپڑا اور مکان – سب کاضامن ہے قرآن‎

وطن عزیز پاکستان وطن دشمن قوتوں اور گماشتوں کے نرغے میں ہے جو غیر ملکی طاقتوں کے ہاتھوں میں کھلونا بنے ہوئے ہیں – یہ یہودی اور صیہونی قوتیں ہر قیمت پر ” دو قومی نظریہ “ کی تضحیک اور شکست و ریخت چاہتی ہیں- ہمارا المیہ یہ ہے کہ قیام پاکستان کے پہلے ایک دو سال کےسوا ملکی قیادت لا دین اور دھریہ قسم کے لوگوں کے ہاتھوں میں رہی ہے- امراء وزراء اور سرداروں نوابوں کے جو بچے انگریزی اور مشنری سکولوں میں پڑھتے ہیں وہ دین سے نابلد ہوتے ہیں – بڑے بڑے انگریزی تعلیمی اداروں میں جو درس دیا جاتا ہے وہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے دور کرتا ہےاور انسان کو دھریہ بناتا ہے-نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ان سکولوں اور یونیورسٹیوں کے بچے اسلامی شعائر کا مذاق اڑانے کو برا نہیں سمجھتے – علماء کرام کی توہین و تذلیل ان کا مشغلہ ہوتا ہے- ٹخنوں سے اونچی شلوار کو یہ لنگوٹ کہتے ہیں- دستار کو یہ پگڑ بولتے ہیں اور نعوذبااللہ داڑھی کو یہ خود رو جھاڑی کہتے ہیں-کثرت عبادت سے جو ماتھے پر محراب کا نشان بنتا ہے پتہ نہیں یہ اسے کیا کیا نام دیتے ہیں-ان میں سے بہتوں کو دین کی بنیادی باتوں کا پتہ نہیں ہوتا-جیسے ایچسن کالج اور آکسفورڈ کے فارغ التحصیل پاکستان کے نئے سلیکٹڈ وزیر اعظم عمران خان حلف نامہ پڑھتے ہوئے ” خاتم النبین ” کی ادائیگی بھی درست نہیں کر سکے تھے-بات یہ کرتے ہیں ریاست مدینہ کے قیام کی مگر اس شخص کو اسلامی ریاست کے تصور کا ہی پتہ نہیں ہے-اسلامی ریاست جوان بچوں اور بچیوں کو اکٹھا کرکے ڈیسکو میوزک پر نچانا نہیں ہے اور نا ہی مخالفین کی ماؤں بہنوں کو گالیاں دینا ہے-اسلام تو سلامتی اور امن کا مذہب ہے – اسلامی ریاست میں کسی بھی شہری کو دوسرے کے ہاتھ اور زبان سے کوئی گزد نہیں پہنچتی ہے اور جب ایک شہری دوسرے سے ملتا ہے تو اس پر اللہ کی سلامتی کی دعا کرتا-اسلامی ریاست کا شھری تکبر نہیں کرتا اور دوسرے کے نام نہیں بگاڑتا- دوسرے کو طعنے نہیں دیتا- کسی کی غیبت نہیں کرتا اور کسی پر بہتان نہیں باندھتا -فحش کلامی سے پرہیز کرتا ہے اور اپنی زندگی کو اللہ اور اس کے محبوب ﷺ کے احکامات کے مطابق بسر کرنے کی کوشش کرتا ہے- اگر عمران خان ملک عزیز پاکستان کو اسلامی ریاست بنانے میں مخلص ہوتے تو سب سے پہلے اسلام کو اپنے جسم پر نافذ کرتے-ایک کرپٹ سیاستدان جہانگیر ترین ، شراب بیچنے والا چوہدری سرور ، لینڈ گرابر علیم خان ، زبیدہ جلال اور شیریں مزاری اور پرویز خٹک ملک میں کیا خاک اسلام نافذ کرینگے-شاید عمران خان بھی یہ جانتا ہے-ملک کو بچانا ہے تو اسے اسلامی بناؤ-اسلامی پاکستان ہی محمد علی جناح اور اقبال کا ویزن ہے- روٹی کپڑا اور مکان – سب کا ضامن ہے قرآن-جتنی جلدی عمران خان اور اس کے حواریوں کو یہ بات سمجھ آ جائے گی اتنا ہی ملک کے لئے اور ان کی آخرت کے لئے بہتر ہو گا-

‎الطاف چودھری
15.10.2018

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*