
فواد چوہدری کی اسمبلی میں گن گرج – سب چوروں ڈاکوؤں کو پھانسی دینے کی بھڑک
فواد چوہدری کی بات ٹھیک تو ہے کہ چور کو چور اور ڈاکو کو ڈاکو نہ کہو تو کیا کہو- یہ بات بالکل درست ہے کہ پی آئی اے، اسٹیل مل تباہ ہوچکے ہیں اور ریلوے خسارے میں ہے، پی ٹی وی اور ریڈیو کو چھوڑیں پوسٹ آفس بارہ ارب سے زائد خسارے میں جاچکا ہے -یوٹیلیٹی اسٹورز ایک وقت سوا ارب منافع میں تھا آج 13ارب کے خسارے میں ہے- مگر گوگل چوہدری کو الزام لگانے کے بجائے ثبوت پیش کرنے چاہئے تھے اور انہیں کسی کو ذاتی طور پر نشانہ نہیں بنانا چاہئے تھا – خورشید شاہ کے سیاست میں آنے سے پہلے اور موجودہ اثاثے چیک کیے جانے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے-خورشید شاہ نے تین دن میں 800 بے روزگاروں کو ریڈیو پاکستان میں جو ملازمتیں دی ہیں اس کی بھی انکوائری بھی ہونی چاہئے کہ یہ ملازمتیں میرٹ کی بنیاد پر دی گئی ہیں یا نہیں -انصافیوں کا مسئلہ یہ ہے کہ یی ابھی دھرنا کنٹینر سے نیچے نہیں اتر سکے ہیں اور ابھی تک اس کے اوپر کھڑے بانگیں دے رہے ہیں اور انہیں ابھی تک یہ بی پتہ نہیں نہیں چل سکا ہے کہ یہ اب ملک کے حکمران ہیں اور حاکم نہ تو گالی گلوچ کرتے ہیں اور نہ ہی الزام لگاتے ہیں بلکہ حکم دیتے ہیں اور چور کو ثبوت کے ساتھ پکڑ کر سزا دیتے ہیں – چوہدری صاحب نے وزیر اعظم کو مشورہ دیا ہے کہ ان سب چوروں ڈاکوؤں کو چوراہے میں الٹا لٹکا کر پھانسی لگا دی جائے اور کوئی بعید نہیں ہے کہ وزیر اعظم کو گوگل مشورہ پسند آ جائے اور یہ اپنے سب مخالفوں کو لٹکا دیں کیونکہ جب کسی اندھے کے ہاتھ بٹیرا آ جائے تو پتہ نہیں ہوتا کہ کب کیا ہو جائے-اللہ میرے ملک کو بدھو حکمرانوں سے بچائے-
الطاف چودھری
28.09.2018
Leave a Reply