انصافیوں کی حکومت- مہنگائی بڑھ رہی ہے اور مفلس و لا چار عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے-

انصافیوں کی حکومت- مہنگائی بڑھ رہی ہے اور مفلس و لا چار عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے-

‎بات انصافیوں سے ہاتھ سے نکلے جا رہی ہے- ملکی معیشت دگرگوں ہے-سعودی عرب سے 10ارب ڈالر کے قرضہ کی امید دم توڑ گئی ہے اور حکومتی اناڑی وزراء کے سی پیک کے خلاف بے تکے بیانات نے چینی حکومت کو بھی بد زن کر دیا ہے اس لئے فی الحال چین سے کسی قسم کے ریلیف کی توقع نہیں ہے-اسد عمر کے منی بجٹ سے ملک میں مہنگائی کی لہر قابو سے باہر ہو گئ ہے- 20 کلو آٹے کا تھیلا 20 رویئے مہنگا ہو گیا ہے- چینی کی قیمت 3 روپئے فی کلو بڑھا دی گئی ہے اور مارکیٹ میں سیمنٹ کی فی بوری قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے- چالیس بیالیس دن گزرنے کے باوجود حکومت ملکی معیشت میں بہتری کے لئے کوئی لائحہ عمل دینے سے عاری دکھائی دے رہی ہے- یوں تو ہر دور میں ہر کوئی قوم کو لوٹتا رہا ہے اور چند ایک کو پکڑ کر جیل بھی بھیجا گیا ہے – مگر یہ لوگ آزاد ہوکر دوبارہ اسی کاروبار میں لگ گئے – عمران خان کے بلند و بانگ دعوؤں اور وعدوں کے باوجود کسی بھی کرپٹ سیاست دان پر ابھی تک ہاتھ نہیں ڈالا گیاہے- جبکہ ڈیم بنانے کیلئے غیر ممالک میں موجود مقیم پاکستانیوں سے ایک ایک ہزار ڈالر چندہ مانگا جا رہا ہے- اس سےپہلی حکومتوں نے بھی قرض اتارو ملک سنوارو کے نام پر عوام سے چندہے اکٹھے کئے ہیں جنکا کا آج تک کسی کو نہیں معلو م ہوا کہ کتنا جمع ہوا اور کہاں خرچ ہوا- جولائی 2018 کا الیکشن پی ٹی آئی نے کمیشن مافیا کی کرپشن ختم کرنے کے نام پر جیتا ہے- عمران خان کا وعدہ تھا کہ وہ کرپٹ سیاستدانوں ججوں اور جرنیلوں سے کھربوں ڈالر نکلواکر ملکی خزانے میں جمع کروائے گا اور انھیں قرار واقعی سزادے گا- ان لٹیروں کے پاس پاکستانی قرضوں سے کئی گنا زیادہ دولت ہے اور وہ کھلے عام دندناتے پھر رہے ہیں – ان سے وصول کریں تو ایک طرف ہم قرضوں سے نجات حاصل کرسکیں گے اور پھر ڈیم بھی بنا سکیں گے- مشہور نیب زدگان کے نام سب جانتے ہیں – خصوصاً ماضی میں پنجاب بینک اسکینڈل میں ملوث گجرات کے چوہدریوں پر کھربوں روپےکے فراڈ کا الزام ہے- سابق وزیراعظم پرویز اشرف رینٹل پاور پروجیکٹ میں 300ارب ،شرجیل میمن 800ارب ،ڈاکٹر عاصم 462ارب ،سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی 142ارب، مشتاق رئیسانی 40ارب اور احد چیمہ کے 150ارب ،انور مجید اومنی گروپ کی اربوں کی منی لانڈرنگ اور ایڈمر ل(ر) منصور الحق پر اربوں کے کرپشن کے الزامات لگائے گئے ان سب ملزموں کا کیا ہوا – منی لانڈرنگ میں ملوث ماڈل گرل ایان علی کا کیا ہوا- عوام کو بتایا جائے کہ کب ان سب کو کیفرکردار تک پہنچایا جائیگا – عمران خان کا نعرہ کہ میں ان کو نہیں چھوڑونگا ،کا کیا ہوا وہ بھی عوام کو بتایا جائے – ماضی کے قرضے معاف کرانیوالوں کا حساب کون کرےگا – ملکی عدالتیں اسحاق ڈار کی جائیداد تو نیلام کرنے کی تاولی ہیں مگر ڈکٹیٹر پرویز مشرف جس پر ملک سے غداری کا مقدمہ ہے دنداناتا پھر رہا ہے-چیف جسٹس عدالتی کاروائی کے دوران اس جامعہ حفضہ کی بچیوں کے قاتل کا نام ادب سے لیتا ہے- شاید وہ بھی وردی والوں سے ڈرتا ہے-

الطاف چودھری
02.10.2018

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*