عمران شاہی – انے ہتھ بٹیرا

عمران شاہی – انے ہتھ بٹیرا

ملک میں بے چینی ہے افراتفری ہے انارکی ہے اور اقربا پروری ہے – مہنگائی کا ازدھا غریب عوام کے منہ سے سوکھی روٹی کا آخری ٹکرا بھی چھیننے کے درپے ہے-آٹے کے بیس کلو تھیلے کی قیمت 20 روپئے بڑھا دی گئی ہے اور ملک میں غریب عوام کی ہائےآٹا کی چیختیں آوازیں آسمان کو چھو رہی ہیں – لوگوں پر ظلم نہ کرو اور غریب کی آہیں مت لو کہ غریب کی آہ اور خدا کےدرمیان کوئی چیز حائل نہیں ہوتی- خدا کے قہر سے تو فرعون اور نمرود بھی نہیں بچ سکے تھے- جب سے انصافیوں کی حکومت آئی ہے تو تلنگے خان نے ایک ایک کرکے اپنے سب نشئ دوستوں کو اہم سرکاری عہدوں پر تعینات کر دیا ہے – زلفی بخاری کو جسے عقل ہے نہ موت اور جو شکل ہی سے موالی لگتا ہے وزیراعظم نے ماشاءللہ اپنا مشیر بنا لیا ہے – زلفی بخاری ایک برطانوی شہری ہے اور وہیں پر اس کا کاروبار ہے – اس کی غیر قانونی سرگرمیوں کی وجہ سےیہ نیب کوبھی مطلوب ہے- خان صاحب کے ایک اور برطانوی دوست انیل مسرت جسکا بھارتیوں سے قریبی تعلق بتایا جاتا ہے وہ وفاقی کابینہ کی کمیٹی میٹنگز میں شرکت کرتا ہے – انیل مسرت حکومت کے پچاس لاکھ گھر بنانے کے منصوبے میں عمران خان کا مشیر ہے – عون چوہدری کو نجانے کس قابلیت پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مشیر بنایا گیا ہے -نعیم الحق کو بھی کابینہ میں مشیر کے طور پر شامل کیا گیا ہے – احسان مانی کو پی سی بی کا چیئرمین تعینات کیا گیا ہے جو وزیراعظم عمران خان کے دوستوں میں سے ہے- عمران خان نے اپنی حکومت میں اپنے کسی رشتہ دار کو کوئی عہدہ نہیں دیا لیکن دوستوں کے معاملہ میں وہ کافی فراخ دل ثابت ہوئے ہیں-حقیقت میں اُن کا یہ عمل اقربا پروری کے زمرے میں آتا ہے- بہر حال لگتا ہے کہ انے ہتھ بٹیرا آ گیا ہے – اللہ میرے ملک عزیز پاکستان کی خیر کرے-

الطاف چودھری
27.09.2018

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*