
عمران خان کے سب وعدے جھوٹ
عمران خان کے وعدے سب جھوٹ ہوتے دکھائی دے رہے ہیں-بندوق والوں اور ملکی کینگرو عدالتوں کے اٹکل پچو فیصلوں نے انہیں جعلی مینڈیٹ سے نواز کر اقتدار تو سونپ دیا گیا ہے مگر اب یہ بوکھلائے پھر رہے ہیں اور کسی کو پتہ نہیں ہے کہ کرنا کرانا کیا ہے-یوتھی تلنگوں کے پاس نہ ہی تو عقل ہے اور نہ ہی موت-سب جھوٹ ہے-ایک کروڑ نوکریاں جھوٹ ، 50 لاکھ مکانات جھوٹ ، 10ارب درخت جھوٹ ، وی آئی پی پروٹوکول جھوٹ ، غیر مکی دورے جھوٹ ، خصوصی تیاروں سے سفر کے دعوے جھوٹ، بڑے ڈیموں کی تعمیر جھوٹ ، بجلی اور پانی کے منصوبے جھوٹ ، زرداری کے سوس بنکوں میں 200 ارب اور نواز شریف کے لندن میں 300 ارب سب جھوٹ- حکومت کا خزانہ خالی ہے اور بڑے بڑے اثاثے تو کجا گاڑیاں اور ہیلی کاپڑ تک اونے پونے داموں بیچے جا رہے ہیں – ملک کے گورنر ہاؤسز اور دیگر اثاثہ جات پر بھی چوروں کی نظر ہے- وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کو ریلوے کے پلازے زمینیں اور گیسٹ ہاؤسز بیچنے کی بہت جلدی ہے پتہ نہیں ہے کہ کل حکومت ہو یا نہ ہو -اور شور ہے احتساب احتساب کا-آئی ایم ایف نے جواب دے دیا ہے اور اب حکومت سعودی عرب اور چین سے مدد کی امیدیں لگائے بیٹھی ہے – مگر دوسری طرف ان دونوں دوست ممالک سے یہودی اور ہنودی گماشتوں کے ذریعے ایک منصوبے کے تحت تعلقات بگاڑنے کی کوشش ہو رہی ہے-ایک طرف تو حکومتی بلوگڑے سی پیک کو رول بیک کرنےکی افوائیں پھیلا رہے ہیں اور دوسری طرف اس سےدو چار سو ارب مزید قرضے کی امیدیں وابستہ کی جا رہی ہیں-سعودی عرب خود جنگ میں پھنسا ہوا ہے وہ ڈیڑھ دو ارب دیدے گا-مگر اس کی یمن اور قطر میں جنگ کون لڑے گا-لگتا ہے کہ وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب ناکام ہو گیا ہے- گوادر میں آئل سیٹی کی سعودی سرمایہ کاری مشکوک دکھائی دے رہی ہے – حکومت کو امریکہ یا چین اور سعودی عرب یا ایران میں سے ایک کے ساتھ لگنا ہو گا- جو زیادہ دوست بنانے کی کوشش کرتا ہے اس کا کوئی دوست نہیں ہوتا- مگر یہ چھوٹا سا اصول یوتھیوں کے موٹے دماغ میں نہیں آ رہا ہے-
الطاف چودھری
25.09.201
Leave a Reply