دیکھتاجا روتا جا- عمران شاہی زندہ باد

دیکھتاجا روتا جا- عمران شاہی زندہ باد

‎ملک عزیز پاکستان میں کچھ بھی بعید نہیں ہے- پاکستان کو سب نے لوٹا- پہلے مہاجروں نے لوٹا پھر جرنیلوں نے لوٹا اور بے دردی سے لوٹا- ملک کا خزانہ خالی ہے اور ملکی قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لئے بھی پیسے نہیں ہیں- ملک پانی کے بحران کا شکار ہے لیکن ڈیم بنانے کے لئے حکومت کے پاس فنڈز نہیں ہیں-اس لئے بیرونی ملک پاکستانیوں سے 1000 ہزار ڈالر فی کس کی اپیل کی گئی ہے-حکومت اپنی گاڑیاں اور ہیلی کاپڑ اونے پونے داموں بیجنے پر مجبور ہے-ملک کے گورنر ہاؤسز اور دیگر اثاثہ جات پر بھی چوروں کی نظر ہے- وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کو ریلوے کے پلازے زمینیں اور گیسٹ ہاؤسز بیچنے کی بہت جلدی ہے پتہ نہیں ہے کہ کل حکومت ہو یا نہ ہو -اور شور ہے احتساب احتساب کا-آئی ایم ایف سے کسی نیکی کی امید نہیں ہے-سعودی عرب اور چین بھی کسی کو مفت میں خیرات دیتے-ایک منصوبے کے تحت چین سے تعلقات بگاڑنے کی کوشش ہو رہی ہے-ایک طرف تو حکومتی بلوگڑے سی پیک کو رول بیک کرنےکی افوائیں پھیلا رہے ہیں اور دوسری طرف اس سےدو چار سو ارب مزید قرضے کی امیدیں وابستہ کی جا رہی ہیں-سعودی عرب خود جنگ میں پھنسا ہوا ہے وہ ڈیڑھ دو سو ارب دیدے گا-مگر اس کی یمن اور قطر میں جنگ کون لڑے گا-آرمی چیف چین میں اور وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب بھی دال میں کالا ڈال رہا ہے-وزیر خزانہ نے نیا بجٹ پیش کیا ہے جس میں 450 ارب روپئے کی ترقیاتی فنڈز میں کٹوتی اور پانچ ہزار اشیاء پر 158 ارب روپئے اور ترقیاتی کاموں پر 450 ارب کے نئے ٹیکس لگا دئے گئے ہیں – گیس 20 سے 143 فی صدی مہنگی کر دی گئی ہے اور اب پیڑول کی باری ہے- مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 20 روپئے مہنگا ہو گیا ہے اور خلق خدا کی ہائے آٹا ہائے آٹا کی صدائیں آسمان تک سنائی دے رہی ہیں- لگتا ہے کہ وطن عزیز کو جان بوجھ کر تباہی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے-عجیب مسخروں اور مراثیوں کی حکومت ہے سو دن میں سو لطیفے بن گئے ہیں جنہیں سن سنا کر عوام ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو رہے ہیں- ہنستا جا ہنساتا جا- بھوکا مرتا جا- عمران شاہی زندہ باد

‎الطاف چودھری
‎18.09.2018

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*