پاناما فیصلے کے بعد

وطن کی باتیں… جرمنی سے
21 اپریل 2017
Goettingen, Germany
ahussai@t-online.de
Tel:-00491707929561

پاناما فیصلے کے بعد

پاناما کیس کے فیصلے کے بعد ملک کے سیاسی حالات دگرگوں ہوتے نظر آ رہے ہیں- بظاہر تو عمران خان فیصلے سے خوش دکھائی دے رہے ہیں مگر دوسری طرف احتجاج کا اعلان بھی کر رہے ہیں-

ادھر پی پی پی کے آصف زرداری نے نا صرف عدالت عظمی کے فیصلے پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے بلکہ جے آئی ٹی کو بھی مسترد کر دیا ہے- سیاسی مخالفت ہونے کے باوجود پاکستان کی ساری اپوزیشن نواز شریف کے استعفی پر متفق نظر آ رہی ہیں-پی پی پی کے جناب اعتزاز احسن کے مطابق سارے کا سارا فیصلہ ہی جانبداری کی غمازی کرتا ہے- ان کے خیال میں پاکستان کی عدالتیں شریف خاندان کے بارے میں نرم گوشہ رکھتی ہیں اور یہ کہ وہ ان کے خلاف فیصلے نہیں دیتے-کل پی ٹی آئی اور پی پی پی نے پارلیمنٹ کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا ہے اور حالات کچھ سمبھلتے نظر نہیں آ رہے ہیں-

لگتا ہے کہ اپوزیشن وزیر اعظم کے استعفی پر زور دے گی اور یہی ان کا مدعا و مقصد نظر آ رہا ہے- مگر مشکل یہ ہے کہ نواز شریف استعفی کبھی نہیں دیتے خواہ ان کی کٹپٹی پر پستول ہی رکھ دے – انھیں بزور طاقت نکالنا پڑتا ہے اور میرے خیال میں آصف زرداری عمران خان اور شیخ رشید کے بازؤں میں اتنی طاقت نہیں ہے کہ وہ ایک شریف کو پرائم منسٹر ہاؤس سے نکال سکیں-

الطاف چوہدری

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*