اللہ ہی پاکستان کا محافظ ہے

اللہ ہی پاکستان کا محافظ ہے

عمران خان فرنگیوں کا ٹوڈی ہے اور پاکستان میں یہ صیہونی اور ہنودی ایجنڈے پر کام کر رہا ہے- کراچی میں یہ متحدہ کے الطاف حسین کا جانشین ہے- یہی وجہ ہے کہ اسے کراچی سے جتوایا گیا ہے- حلانکہ پی ٹی آئی کے امیدوار کی شکل بھی کسی نے کبھی نہیں دیکھی تھی – کراچی کی کچرا کنڈیوں سے لاکھوں بیلٹ پیپر ملنے کی اطلاعات ہیں جن پر پی پی پی کی اور متحدہ کی مہر لگی ہوئی ہے اور جنہیں جلانے کی کوششں کی گئی تھی – عمران خان اور الطاف پچھلے بیس بایئس سال سے ایک دوسرے پر لعنت ملامت کرتے رہے ہیں اور یہ ایک دوسرے کو راء کا ایجنٹ ثابت کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں -جب کہ یہ دونوں ہی ہنود یہود کے ایجنٹ ہیں – ایک کی حقیقت کی کلی کھل گئی ہے اور دوسرا جلد ہی اپنے انجام کو پہنچے گا – اس کے باجود کہ ملکی اسٹیبلشمنٹ اور ایجنسیوں کو سب پتہ ہے پھر بھی اسے ملک کا وزیر اعظم بنایا جا نا کوئی اجنبے کی بات نہیں ہو گی -پاکستان میں تو شوکت عزیز اور معین قریشی جیسے لوگوں کو لندن اور تل ابیت سے بلا کر سر پر وزرات عظمی کا تاج سجا دیا جاتا ہے -جن کا جغرافیہ بھی کسی کومعلوم نہیں ہوتا -اٹامک انرجی کمیشن کا چیئرمین منیر احمد کا سب کو پتہ تھا کہ وہ سی آئی اے کی پے لسٹ پر ہے مگر کسی میں کبھی جرآت نہ ہوئی کہ اس پر ہاتھ ڈال سکے-اس وقت کےفوجی سربراہ جناب کرامت جہانگیر کہتے ہیں کہ جب انھیں کوئی ڈس انفارمیشن کہیں پہنچانی ہوتی تھی تو منر احمد کےگوش گوار کر دی جاتی تھی اور بات دوسرے دن امریکہ پہنچ جاتی تھی- کلین میں غلام اسحاق خان جس نے بے نظیر بھٹو اور نواز شریف کی حکومت کو بر طرف کیا تھا امریکہ کے زیر اثر تھے-پاکستان کے فقیر منش وزیر اعظم جونیجو بھی سی آئی اے کی پے لسٹ پر تھے-جو لبرل قسم کے نوجوان جو تعلیم یا کھیل کے میدان میں لوگوں میں مقبول ہو جاتے ہیں غیر ملکی ملک دشمن ایجنسیوں کا آسان شکار ہو تےہیں-کبھی تو انھیں زن اور زر میں جکڑا جاتا ہے اور کبھی یہ بلیک میل ہو جاتے ہیں- سیٹا وائٹ سے عمران خان کے تعلقات ایک ٹریپ تھا- اور یہ ایک ناجائز بچی کا باپ ہونے کے لئے ہمیشہ بلیک میل ہوتا رہے گا-پھر جب یہ اپنی منزل کے قریب تھا تو انڈین خفیہ ایجنسی کی ایک ایجنٹ ریحام خان کو اس کے پیچھے لگا دیا گیا- بشری بی بی کا وٹو خاندان انگریزوں کا وفادار خاندان ہے- پتہ نہیں اور کتنے جو عمران خان کے ساتھ ہیں غیر ملکی ایجنسیوں کے ایجنٹ ہیں – زلفی بخاری ، عارف علوی ، علی زیدی کے جغرافیے کا کسی کو پتہ نہیں ہے- ملکی خفیہ اداروں کو عمران خان کی اصلیت کا پتہ ہے- کیا فوج اس کے وزارت عظمی کا حلف اٹھانے کے بعد اسے ایٹمی پروگرام پر اعتماد میں لے گی ، بعید از قیاس ہے – یہ ملک اللہ کے نام پر حاصل کیا گیا تھا اور اللہ ہی اس کی حفاظت فرمائے گا- اللہ میرے ملک کو دشمنوں سے محفوظ رکھے – آمین

‎الطاف چودھری
07.08.2018

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*