برائی کا بدلہ بھلائی ہے-

برائی کا بدلہ بھلائی ہے-

بے شک برائی کا بدلہ برائی سے لینا مسلمان کا شیوہ نہیں ہوتا- بدگوئی پر زبان کھولنا اللہ کے نزدیک کوئی پسندیدہ فعل نہیں ہے – اس میں شک نہیں کہ تم مظلوم ہو اور اگر مظلوم ظالم کے خلاف بد گوئی پر زبان کھولے تو اسے حق پہنچتا ہے -لیکن افضل یہی ہے کہ خفیہ ہو یا اعلانیہ ہر حال میں بھلائی کرو اور برائیوں سے درگزر کرو کیونکہ تم کو اپنے اخلاق میں اللہ کے اخلاق سے قریب تر ہونا ہوتا ہے- اللہ نہایت حلیم اور بردبار ہے اور سخت سے سخت مجرموں تک کو رزق دیتا ہے اور بڑے سے بڑے قصوروں پر بھی در گزر کر دیتا ہے – لہٰذا اس سے قریب تر ہونے کے لیے تم بھی عالی حوصلہ اور وسیع الظرف بنو -اپنے فیصلے اللہ پر چھوڑ دو-اللہ کے ہاں دیرہے اندھیر نہیں ہے- وہ جلد تمہارے ساتھ انصاف کرے گا اور تمہارے ساتھ نا انصافی کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائے گا- بے شک اللہ بہت انصاف کرنے والا ہے- اِنۡ تُبۡدُوۡا خَیۡرًا اَوۡ تُخۡفُوۡہُ اَوۡ تَعۡفُوۡا عَنۡ سُوۡٓءٍ فَاِنَّ اللّٰہَ کَانَ عَفُوًّا قَدِیۡرًا –

الطاف چودھری
18.06.2018

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*