
تکبرگناہ کبیرہ ہے
تکبر حق کو چھپانا اور لوگوں کو حقیر جاننا ہے- پیغمبر اسلام بنی آخر الزمان حضرت محمد رسول اللہ ﷺ نے فرمایا” کبریائی میری چادر ہے اور عظمت میری آزار ہے- جس شخص نے ان دونوں میں سے ایک پر مجھ سے مقابلہ کیا میں اسے آگ میں پھینک دونگا-“پھر فرمایا:” وہ شخص جنت میں داخل نہیں ہو گا جس کے دل میں ایک ذرہ برابربھی تکبر ہو گا”- سب سے پہلے شیطان نے تکبر کیا – وَاِذْ قُلْنَا لِلْمَلٰۗىِٕكَةِ اسْجُدُوْا لِاٰدَمَ فَسَجَدُوْٓا اِلَّآ اِبْلِيْسَ ۭ اَبٰى وَاسْتَكْبَرَ ڭ وَكَانَ مِنَ الْكٰفِرِيْنَ [02/34] اور جب ہم نے فرشتوں کو حکم دیا کہ آدم کے آگے سجدہ کرو تو وہ سب سجدے میں گر پڑے مگر شیطان نے انکار کیا اور غرور میں آ کر کافر بن گیا- متکبر لوگ جہنمی ہیں- وَالَّذِيْنَ كَذَّبُوْا بِاٰيٰتِنَا وَاسْتَكْبَرُوْا عَنْهَآ اُولٰۗىِٕكَ اَصْحٰبُ النَّارِ ۚ هُمْ فِيْهَا خٰلِدُوْنَ -[7/36] اور جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا اور ان سے سرتابی کی وہی دوزخی ہیں کہ ہمیشہ اس میں جلتے رہیں گے – لوگوں تکبر اور غرور نہ کرو-متگبر کے لئے دنیا اور آخرت دونوں میں ذلت ہے- فرعون نمرود اور قارون نے تکبر کیا اور دھتکارا گیا اور ان پر قیامت تک اللہ کی پھٹکار ہے-اللہ ہمیں بندگی کی توفیق دے اور تکبر سے بچائے-
الطاف چودھری
16.06.2018
Leave a Reply