انصافیوں کی امی جان ریحام خان کی کتاب -اشاعت سے پہلے ہی متنازیہ ہو گئی-( 2 )

انصافیوں کی امی جان ریحام خان کی کتاب -اشاعت سے پہلے ہی متنازیہ ہو گئی-( 2 )

ریحام خان کی کتاب اشاعت سے پہلے ہی متنازیہ ہوتی جا رہی ہے- لندن کی عدالت سے ریحام خان کو قانونی نوٹس بھی جاری کروائے جا چکے ہیں انصافئےتلملا رہے ہیں اور اپنی اماں جان کو لعن طعن کر رہے ہیں اور دھمکیاں دی جا رہی ہیں- ریحام خان نے اداکار حمزہ علی عباسی کو کتاب کے مسودہ کی چوری اور شہباز شریف سیے پیسے لینے کے الزام کا قانونی نوٹس بھجوایا ہے-سب رولے ہی رولے ہیں آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا کیا-عمران خان کے سارے یار ہی طبلے سرنگی والے ہیں- کوئی اداکار ہے ، کوئی گلوکار اور کوئی موسیقار-سب سونے پرسہاگہ ہیں-ریحام خان نے اداکار حمزہ علی کے متعلق کہا ہے کہ وہ بچہ ہے جسے عمران خان استعمال کر رہا ہے-عمران خان تو سارے ملک کو استعمال کر رہا ہے – اس کے پاس نہ ہی تو عقل ہے اور نہ ہی کوئی سیاسی سمجھ بوجھ مگر وہ اپنی ڈگڈگی پر ساری قوم کو نچا رہا ہے- اگر یہ اور اس کے سارے نو ٹنکی اور طبلہ سرنگی والے پیروکار ملک پر کسی بھی طریقہ سے قبضہ کرنے میں کامیاب ہو گئے تو یہ سارے ملک کو بیچ کر کھا جائینگے- نئے انکشافات کے مطابق کتاب میں وسیم اکرم کی سابقہ مرحومہ بیوی کے متعلق بھی مواد ہے -انیلا خواجہ کو اس نے حرم کی چیف لکھا ہے-اپنے سابقہ شوہر ڈاکڑ اعجاز کو اس نے پی ٹی آئی کا آدمی ہونے کا طعنہ دیا ہے-کتاب میں ایک عورت کا بھی تذکرہ ہے جو دھرنے کے دوران حاملہ ہو گئی تھی اور اس کا اسقاط حمل لندن سے کروایا گیا تھا- ریحام خان کی کتاب کی مفت میں تشہیر ہو رہی ہے-انہوں نے اپنے پرستاروں سے کہا ہے کہ ناقدین کو نظر انداز کر دیں کیونکہ کیچڑ اچھالنا اور گالیاں دینا ان کی اصل ہے-کتاب کی رونمائی لندن میں ہو گی اور ملک کے سیاسی اور سماجی حلقوں میں ایک بڑی ہلچل پیدا ہونے کا خدشہ ہے-اس کتاب میں تلنگے خان کی نجی زندگی کے مخفی مکروہ کردار کو منظر عام پر لائے جانے کا اندیشہ ہے جس سے تحریک انصاف کی انتخابی مہم کو گزد پہنچ سکتی ہے-یہی وجہ ہے کہ کتاب کی اشاعت سے پہلے ہی یوتھیو نے اچھلنا پھدکنا شروع کر دیا ہے اور ریحام خان کو ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور انہیں سبق سکھانے کی بات ہو رہی ہے-اس کے باوجود وہ اپنے مشن میں پرعظم ہیں اور عمران خان کے دوغلے کردار کو بے نقاب کرنا چاہتی ہیں-یوتھیو کی سابقہ ماں اور بھابی نے کتاب میں ایک ہولناک انکشاف یہ بھی کیا ہے کہ لفنگے خان اس کی بیٹی پر بری نظر رکھتے تھے-اگر یہ بات صحیح ہے تو اپنی منکوحہ عورت کی بیٹی جو شرعی طور پر سگی بیٹیوں جیسی ہوتی ہے ایک مکروہ فعل ہی نہیں ہے بلکہ ایک گناہ کبیرہ ہے اور گناہ کبیرہ کی معافی نہیں ہوتی سزا ہوتی ہے-مگر ریحام خان کو اس بات کو ثابت کرنا پڑے گا ورنہ انصافیے بھی کچی گولیاں نہیں کھیلے-یہ نہ ہو کہ لینے کے دینے پڑ جائیں-

الطاف چودھری
04.06.2018

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*