الیکشن 2018 اور مسلم لیگ نون کا مستقبل

الیکشن 2018 اور مسلم لیگ نون کا مستقبل

31 مئی کو نون لیگ حکومت کی آیئنی مدت پوری ہو جائے گی اور ملک کا اقتدار عبوری حکومت سنبھال لے گی- نواز شریف کو آیئن کی دفعہ 62 الف کے تحت تا حیات نا اہل قرار دیا جا چکا ہے-62 الف اصل میں آج کی 58 بی ہے – میاں صاحب ملک کی بعض نادیدہ قوتیں جنہیں وہ عرف عام میں خلائی مخلوق کہتے ہیں کو اپنی ساری بے توقیری کا ذمہ دار گردانتے ہیں-وہ اب بھی اعلانیہ کہہ رہے ہیں کہ انھوں نے اپنی ساری عمر ایک دھیلے کی بھی کرپشن نہیں کی-اور وہ پوتر ہیں- پانامہ لیکس کو وہ اپنے خلاف تلوار ترازو کا کیا دھرا سمجھ رہے ہیں- اگرچہ گدھے گھوڑوں کے رسے توڑ کر ایک یہودی اور ہنودی ایجنٹ عمران خان کے بنی گالہ کی طرف دھکیلا جا رہا ہے-مگر ہنوز مسلم لیگ کا ووٹ بنک مستحکم ہے – یہودی اور ہنودی میڈیا تاثر یہ دے رہا ہے کہ الیکٹرز کا رحجان لاڈلے کے کیمپ کی طرف ہے جو کہ غلط ہے-جنوبی پنجاب میں اب بھی 46 میں سے 38 MNAs نون لیگ کے ساتھ ہیں-وسطی پنجاب کے ساتھ عمران خان کی غداری اور بار بار لاہور کی ترقی پر واویلا وہاں اسکا صفایا کر سکتا ہے-لاہور فیصل آباد گوجرانوالہ گجرات وہاڑی جھنگ سے پی ٹی آئی کو ایک سیٹ بھی ملنے والی نہیں ہے-اگرچہ 2018 کی انتخابی مہم میں لیگوں گوناگوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا-کرپشن ، ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کا جواب دینا بھی ابھی باقی ہے – یہ ایک حساس مسئلہ ہے اور یہ مسلم لیگ کے ووٹ بنک کو متاثر کر سکتا ہے- بمبئی حملوں کے بارے میں نواز شریف کا حا لیہ بیان بھی مسلم لیگ کے حلق کا کانٹا بن گیا ہے اور مسلم لیگی قیادت کی ابہام کو دور کرنے میں ناکامی جماعت کی مقبولیت پر منفی اثرات متعین کر سکتی ہے-مگر خاکی مخلوق اب بھی نواز شریف سے خوف زدہ ہے اور الیکشن 2018 کی موخری کی شنید ہے اور الیکشن اس وقت تک نہیں کرایا جائے گا جب تک نواز شریف کی سیاسی موت واقع نہیں ہو جاتی-58 بی کی طرح عوام 62 الف کو بھی نہیں مانتے-نواز شریف کی ہار ایک ہی صورت میں ممکن ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کی طرح نواز شریف کا بھی جوڈیشنل مرڈر کر دیا جائے-مگر نواز شریف بھٹو نہیں ہے اور عوام 1979 جیسے بے حس نہیں ہیں- وقت آ گیا ہے ہم غریب غرباء ان سب بے حس اور ظلم ججوں جرنیلوں اور سیاسی گماشتوں کو محاسبہ کریں – یہ عوام کی ساری محرومیوں کے ذمہ دار ہیں اور ہمارے بچوں کے قاتل ہیں- یاد رکھو جب تک تم ان سب فرنگی ملک دشمن گماشتوں کو شہر کے چوراہے میں الٹا نہیں لٹکاؤں گے تمہارے بچے غلام پیدا ہوتے رہینگے-

الطاف چودھری
19.05.2018

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*