4,9 ارب ڈالربھارتی منی لانڈرنگ اور جسٹس جاوید اقبال کا مشکوک کردار

4,9 ارب ڈالربھارتی منی لانڈرنگ اور جسٹس جاوید اقبال کا مشکوک کردار

چیئرمین نیب جناب جسٹس ریٹائرڈ جاویداقبال آج پارلیمنٹ کی آقامہ کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے -ان کے پاس وقت نہیں تھا-آوا کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے-اور ہر کوئی اپنی من مانیاں کر رہا ہے-آقامہ کمیٹی ایک سپریم اتھارٹی ہے اور ایک ادارے کے سربراہ کی یہ مجال کہ وہ بلائے اور صاحب بہادر کے پاس وقت نہ ہو- عارف علوی اور نعیم الحق جن کا اتا پتا ہی معلوم نہیں ہے اور جو نواز شریف کے ممبئی حملوں کے بیان کو توڑ مروڑ کر بیان کرنے میں اور انڈین بیانیے کو تقویت دینے میں پیش پیش ہیں جاوید اقبال کی پیشی کو ان کی توہین قرار دیا ہے-اور جب اس نے ملک کے تین بار منتخب وزیر اعظم پر بدنیی سے اتنا بے بنیاد الزام لگایا اس کی توہین نہیں کی- ایسے غیر ذمہ دار شخص کو فی الفور اپنے عہدے سے ہٹا دینا چاہئے-یہ خلائی مخلوق کا کارندہ ہے جس کا کام ملک دشمن تلنگوں کے فرنگی ایجنڈے کو تقویت پہنچانا ہے-عارف علوی انڈین ایجنٹ ہے اور لکھنؤ میں اس کےروابط ملک دشمنوں سےہیں- نعیم الحق کا جغرافیہ ہی مشکوک ہے-عمران خان کی ساری تحریک انصاف تلنگوں کی تانگہ پارٹی ہے-عمران خان تلنگوں کا ڈان ہے جو ایک جرمن یہودی گولڈ سمتھ کی دولت کے شہ ہے اور وہ ملک دشمن طاقتوں کا آلہ کار ہے-اور اس کے اردگرد سارے لوگ مشکوک ہیں اور سیکورٹی رسک ہیں- تحریک انصاف بگڑے ہوئے شرارتی لونڈوں کا ایک جتھہ ہے جو گالی گلوچ کی گندی زبان جانتے ہیں باقی کچھ نہیں – اگر معاشرے کو گندگی کی طرف دھکیلا جائے گا تو گند ہی نکلے گا- ملک دشمنوں گماشتوں کا ایک ایجنڈہ یہ بھی ہے کہ معاشرہ اور سماجی قدروں کو پائمال کر دیا جائے – جب کسی قوم میں بے غیرتی کے جرثومے سرایت کر جاتے ہیں تو وہ قوم تباہ و برباد ہو جاتی ہے اور صفحہ ہستی سے مٹ جاتی ہے-

الطاف چودھری
16.05.2018

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*