نواز شریف کوغدار کہنے والے خود بھی محب وطن نہیں ہیں-

نواز شریف کوغدار کہنے والے خود بھی محب وطن نہیں ہیں-

نواز شریف غدار نہیں ہے-انہیں غدار کہنےوالوں کا اپنا جغرافیہ ہی مشکوک ہے- شیدا ٹلی فوجیوں کا مالشیا ہے- جب بھی منہ کھولتا ہے تو جھوٹ بولتا ہے-اپنے سیاسی مخالفین کی ماں بہن ایک کرنا یہ اپنا پیدائشی حق سمجھتا ہے-اسے لال مسجدکی شہید بچیوں کی روحوں کی بد دعا ہے کہ یہ ساری عمر بھونکتا رہے گا- لال مسجد کی شہید بچیوں کی روحیں اسلام آباد پر آج بھی منڈلا رہی ہیں اور اپنے قاتلوں کے تعاقب میں ہیں-شیخ رشید کا باپ مشرف اپنا گھر بار چھوڑ کر کب کا بیرون ملک بھاگ گیا ہے اور اسکی واپسی کے امکانات مخدوش ہیں- یہ ایڑیاں اٹھا اٹھا کر نواز شریف پر غداری کا مقدمہ چلانے کا واویلا کر رہا ہے- مجھے یقین ہے کہ اس شخص نے نواز شریف کا انڑویو پورا پڑھا ہی نہیں اور چلا ہے یہ نواز شریف کو غدار منوانے-دوسری طرف عمران خان بھی بغلیں بجا رہا ہے اور وہ نواز شریف کو میر صادق اور میر جعفر کہ رہا ہے-یہ شخص اپنی سیاست فیس بک اور ٹویڑ پر کرتا ہے اور امریکن صدر ٹرمپ کی نقل کرتا ہے-کتھے پنڈ دا چودھری دے کتھے گنگو تیلی-تعجب ہے کہ اس جیسا شخص اس شخص کو غدار کہ رہا ہے جسکا اپنا جغرافیہ بھی مشکوک ہے-یہ شخص فرنگیوں کا ٹوڈی ہے اور پاکستان میں یہ صیہونی اور ہندو ایجنڈے پر کام کر رہا ہے- کراچی میں یہ متحدہ کے الطاف حسین کا جانشین ہے-اتنی نہ بڑھا پاکئی داماں کی حکایت- نواز شریف اپنے بیان پر ڈٹ گیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ انھوں نے جو کچھ کہا سولہ آنے صحیح کہا ہے-انھوں نے ایک قومی کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے جو یہ فیصلہ کرے کہ وہ غدار ہیں یا انہیں غدار کہنے والے غدار ہیں-انہوں نے مزید کہا کہ غداری ثابت ہونے پر غدار کو پھانسی لگا دی جائے-اب شییخ رشید حرام کا کھا کھا کر اتنا موٹا ہو گیا ہے کہ اس کے لئے پھندا بھی سپیشل آرڈر پر بنوانا پڑے گا-باقی رہا انصافیوں کا خاقان عباسی کے استعفی کا مطالبہ-یہ استعفی مافیہ بس استعفی استعفی کا ورد کرتا ہے-ان کے بس میں ہوتو یہ جنرل باجوہ کا استعفی بھی مانگ لیں-خاقان عباسی نے اپنی پریس کانفرنس جو پی ٹی وی پر بھی سنسر کی گئی ہے نواز شریف کو بے قصور کہا ہے اور کہا ہے کہ ان کے بیان کو ایک سازش کے تحت دتوڑ مڑور کر پیش کیا گیا ہے- انہوں نے پورے عزم کے ساتھ کہا ہے کہ وہ 31 مئی رات 12 تک ملک کے وزارت عظمی کے منصب پر فائز رہینگے-خاقان عباسی جو کہتے ہیں وہ کرتے بھی ہیں-عمران خان کے چمچوں کڑچھوں میں ان جیسا ایک بھی وفادار نہیں ہے جتنا وہ نواز شریف کے ہیں- عمران خان تو خود بھی اس ملک کا وفادار نہیں ہے جہاں وہ پیدا ہوا تھا-جمیا کدرے تے ویلاں کدرے- پیدا لاہور میں ہوا اور پینگاں لندن اور تل ابیت میں- ننگ ملت ننگ دین ننگ وطن-

الطاف چودھری
15.05.2018

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*