لعنتوں کی سیاست- ننگ ملت ننگ دین ننگ وطن

لعنتوں کی سیاست- ننگ ملت ننگ دین ننگ وطن

کہتے ہیں کہ بیوقوف دوست سے عقلمند دشمن بھتر ہوتا ہے- کچھ ایسی ہی واردات 17 جنوری کو لاہور میں اپوزیشن والوں کے ساتھ ہو گئی ہے- گئے تھے نمازیں بخشوانے روزے بھی گلے پڑ گئے- معاملہ تو ماڈل ٹاؤن کے مقتولوں کے قصاص کا تھا مگر شیخ رشید نے پاکستان کی پارلیمنٹ پر جلسہ عام میں ہزار بار لعنت بھیجی اور اسمبلی سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا- عمران خان نےاسکی تقلید کی اور پارلیمنٹ پر لعنت بھیجی مگر طے شدہ پروگرام سے انحراف کرتے ہوئے مستعفی نہیں ہوئے- جب یہ دونوں حضرات لعنت ملامت کا ورد کر رہے تھے اس وقت ساری اپوزیشن سٹیج پر موجود تھی اور تالیاں بجا رہی تھی- وہاں نا صرف تحریک انصاف کے شاہ محمودقریشی اسد عمر چودھری سرور بلکہ پیپلز پارٹی کے انور چودھری جناب کھوسہ اعتزاز احسن اور خورشید شاہ جیسے پارلیمنڑین بھی تشریف فرما تھے – جنہیں تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی- پارلیمنٹ کو گالی غداری کے مترادف ہے- نا صرف شیخ رشید اور عمران خان بلکہ جو بھی وھاں سٹیج پر موجود تھا اس پر بطور سہولتکار ملکی ادروں کی بے توقیری کا مقدمہ چلایا جائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے-افسوس کا مقام ہے کہ ایک ایسے مقدس ادارے پر لعنت بھیجی گئی جس سے وہ تنخواہوں اور الاؤنسس کی مد میں کروڑوں وصول کر چکے ہیں – پارلیمنٹ کو چوروں ڈاکوؤں کی آماجگاہ کہنے والے نے خود اس سے کمائے گئے رزق کو حلال کرنا بھی گوارا نہیں کیا کیونکہ انہوں نے قومی اسمبلی کے مجموعی طور پہ منعقدہ 443 اجلاسوں میں سے صرف 20 میں شرکت کی لیکن تنخواہ آج تک باقاعدگی بلکہ پابندی سے پوری کی پوری وصول کی- پارلیمان کے بارے میں زہر افشانی کرنے والے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی بھی اب تک مجوعی طور پہ 20 کروڑ روپے کی خطیر رقم تنخواہوں کی مد میں وصول کر چکے ہیں جبکہ فضائی سفر کیلئے ٹکٹوں اور واؤچرز کی مد میں 12 کروڑ روپے الگ ہیں- اس میں دھرنے اور غیر حاضریوں کی تنخواہیں اور مراعات بھی شامل ہیں- لوگوں جاگو اور ان مفاد پرست ، نااہل اور بے ضمیر گماشتوں کا محاسبہ کرو اور انہیں ملکی اداروں کی بے توقیری سے روکو- لوگ خراب ہو سکتے ہیں ادارے مقدس ہوتے ہیں اور جو بدبخت ان اداروں کی تضحیک کرتا ہے ملک دشمنوں کا آلہ کار ہے اور ننگ ملت ننگ دین ننگ وطن ہے- ان ملک دشمنوں کو پہنچانو اور انہیں کیفر کردار تک پہنچا دو – ورنہ خود مٹ جاؤ گے- یاد رکھو جو قومیں اپنے دشمنوں کو نہیں پہچان سکتیں مٹ جاتی ہیں-

الطاف چودھری

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*