پارلیمنٹ کی بےتوقیری

پارلیمنٹ کی بےتوقیری

17 جنوری 2018 کو لاہور کے جلسہ میں جب شیخ رشید اور عمران خان پارلیمنٹ پر لعنت بھیج رہے تھے تو ملک کی ساری اپوزیشن قیادت سٹیج پر بیٹھی تھی- وہ بھی پارلیمنٹ کی بے توقیری کے جرم میں برابر کی شریک ہے-جس میں اعتزاز احسن اور خورشید شاہ جیسے پارلیمنٹرین بھی شامل ہیں-تاریخ دان انھیں بھی برابر کا مجرم ٹہرائینگے-افسوس صد افسوس -وطن کی محبت جزو ایمان ہے-جو اپنے وطن سے محبت نہیں کرتا وہ مردود ہے- میرے ملک کی پارلیمنٹ میرے لئے مقدس ہے اور کسی ایرے غیرے نتھو خیرے کو اس پر لعنت بھیجنے کی جرآت نہیں ہونی چاہئے- گالی گلوچ اور دوسروں کی ماں بہن ایک کرنا عمران خان کی گندی ذہنیت ہے- یہ تلنگا ہے اور کسی کو خاطر میں نہیں لاتا ہے- نہ تو اسے عدالتوں کا احترام ہے اور نا ہی یہ دوسرے انتظامی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خاطر میں لاتا ہے- اس کے منہ میں جو آتا ہے وہ بک دیتا ہے اور خود کو دودھ کا دھلا سمجھتا ہے- کردار اس کا یہ ہے کہ یہ اپنی بیٹیوں جیسی بچیوں کو اخلاق سے گرے میسج کرتا ہے اور اس کی جماعت میں کوئی عورت بھی اسکی شیطانیت سے محفوظ نہیں ہے- یہ600 کنال کے مکان میں اکیلے ہی رہتا ہے اور دعوہ کرتا ہے یہ غریبوں کی حالت کے بدلنے کا- وہ شخص جس کی حالت کیسے بدلے گا جس کی اپنی حالت کی تبدیلی مشکوک ہو- قوم کو سیاسی ان بہروپیوں سے خبردار رہنے کی ضرورت ہے-اب جاگنے کا وقت ہے – لوگوں اٹھو جاگو اور اپنی حالت کے بدلنے کا خود عزم کرو کوئی دوسرا تمہاری حالت کو نہیں بدل سکتا-
الطاف چودھری
19.01.2018

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*