معاشی ترقی

معاشی ترقی

پاکستان کی ترقی کا مطلب اس ملک میں بسنے والے عوام کی ترقی ہے ملکی ترقی کا مطلب چند خاندانوں کی ترقی نہیں ہے اور نا ہی چند اشخاص کی اجارہ داری کا نام ترقی ہے- پاکستان میں آدھی سے زیادہ آبادی غربت کی لکیر سے نیجے زندگی گزارنے پر مجبور ہے-بچوں کو دودھ تو کجا پینے کا صاف پانی بھی میسر نہیں ہے- ملک میں بے روزگاری ہے- نوجوان بچے اور بچیاں جو کہ ملکی آبادی کا چالیس فی صد ہیں اور ان کی عمریں پچیس سال سےکم ہیں اپنے مستقبل سے نا امید ہیں- تعلیم کے دہرے نظام نے غریب بچوی کے سکول جانے کے ذرائع بالکل مفقود کر دۓ ہیں- غریب ماں باپ اپنے کم سن بچوں کو دو دو تین تین ہزار ماہانہ پر نام نہاد شرفاء کے گھروں میں کام کرنے کے لۓ بھیجنے پر مجبور ہیں-ملک میں کرپشن عام ہے آپ کو ریلوے یا بس یا سنیما کی ٹکٹ لینے کے لۓ بھی آضافی پیسے دینے پڑتے ہیں-شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی رشوت کے بغیر نہیں بنتے-غرض ساری کی ساری قیادت نا اہل اور کرپٹ ہے اور جب تک ملک سے کرپشن کا خاتمہ نہیں ہو گا اور ملک میں دولت کی تقسیم مساوی نہیں ہو گی اگر اسلام آباد کے سارے پہاڑ سونا ہو جائیں اور پنچاب کے دریاؤں میں پانی کی جگہ دودھ اور تیل بہنے لگے یہ ملک پھر بھی ترقی نہیں کر سکتا-
الطاف چودھری
07.01.2018

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*