بے حسی

بے حسی
ہمارہ معاشرہ عقل و دانش سے عاری ہے- بے حسی ہے نفسا نفسی ہے اور احساس ذمہ داری ناپید ہے-لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم ہے اور ہر کوئی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے میں مصروف ہے- ملکی اداروں کی شکست و ریخت کا عمل جاری ہے- رشوت بخشیش اور نذرانے کے بغیر یہاں پتہ بھی نہیں ہلتا – پی آئی اے ریلوے اور سٹیل ملز جیسے قومی ادارے ڈوب رہے ہیں اور بیرون ملک کرپٹ سیاست دانوں جنرلوں اور ججوں کے بینک اکاؤنٹس بھر رہے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے- شریف زرداری اور عمران خان اپنے حواریوں جہانگیر ترین اور عامر خان سمیت سب چور ہیں اور قومی مجرم ہیں- عوام فاقے کر رہی ہے جسے روٹی کپڑا اور تعلیم تو کجا صاف پانی تک بھی میسر نھیں ہے-ملک میں نا تو کوئی قانون ہے اور نا ہی انصاف کا حصول ممکن ہے-چند خاندانوں نے بے کس اور مجبور انسانوں کو صدیوں سے یرغمال بنا رکھا ہے- یاد رکھو جب اس ملک کا مظلوم خواب غفلت سے بیدار ہو گا تو اس کی غلامی کی زنجیریں تمہارے گلے کا پھندہ بنیں گی اور تمہارے لئے بھاگنے کا کوئی راستہ نہیں ہو گا-
الطاف چودھری

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*