اللہ سبحان و تعالی کے فیصلے ہمیشہ انسان کی بہتری کے لیے ہوتے ہیں، لیکن وہ بظاہر انسان کی سمجھ میں نہیں آتے- ہمیں اللہ پر اپنے ایمان اور بھروسے کو مضبوط رکھنا چاہئے اور اس کی رحمت کا یقین رکھیں۔ ہر آزمائش کے بعد آسانی آتی ہے، اور اس کی نعمتوں کا کوئی شمار نہیں ہے۔ صبر سے کام لیں، اور اپنے دل کو اللہ عز و جل کی محبت سے معمور رکھیں۔ اللہ جل جلالہ آپ کی مشکلات آسان فرما دے گا- اللہ تعالی کے فیصلوں پر بھروسہ اور اس کی رحمت پر یقین ہماری روح کو سکون بخشتا ہے اور ہمیں یہ اعتماد دیتا ہے کہ ہماری زندگی کا ہر لمحہ اس کے علم اور حکمت کے تحت ہے۔ جو لوگ صبر کرتے ہیں اور شکر گزار رہتے ہیں، ان کے لیے اللہ تعالی نے بڑی بشارتیں دی ہیں-فرمان خداوندی ہے: يَآ اَيُّـهَا الَّـذِيْنَ اٰمَنُوا اسْتَعِيْنُـوْا بِالصَّبْرِ وَالصَّلَاةِ ۚ اِنَّ اللّـٰهَ مَعَ الصَّابِـرِيْنَ “بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے” (سورہ البقرہ آیت نمبر 153)۔یقیناً اللہ تعالی جو چاہتا ہے ، ہو جاتا ہے اور اس کے فیصلے سب سے بہترین ہوتے ہیں۔ اللہ تعالی ہمیں اپنے ایمان کو مضبوط رکھنے، صبر کرنے، اور اس کی رحمت پر یقین رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

الطاف چودھری
05.12.2024
Leave a Reply