دنیاوی محبت سے بھی اللہ کی قربت حاصل ہوتی ہے

‎دنیاوی محبت جب اللہ سبحان و تعالی کی رضا کے تابع ہو، نیک اعمال اور محبت میں خلوص کے ذریعے انسان کو آخرت کی کامیابی اور اللہ جل جلالہ کی محبت کے قریب کرتا ہے۔ اصل راز یہ ہے کہ انسان ہر تعلق اور محبت کو اللہ رب العزت  کے احکامات اور آخرت کی کامیابی کے ساتھ جوڑے۔ یہی دنیاوی اور اخروی کامیابی کا راستہ ہے۔ ‎دنیاوی محبت کو اتنا غالب نہ ہونے دیں کہ وہ انسان کو اللہ عز و جل کی یاد اور آخرت کی تیاری سے غافل کر دے۔ اللہ سبحان و تعالی قرآن میں فرماتے ہیں: وَالَّـذِيْنَ اٰمَنُـوٓا اَشَدُّ حُبًّا لِّلّـٰهِ -“اور ایمان والوں کو تو اللہ ہی سے زیادہ محبت ہوتی ہے”(سورہ البقرہ آیت نمبر 165)-یہ آیت مبارکہ اس بات کی دلالت کرتی  ہے کہ دنیاوی محبت کو اللہ کی محبت کے تابع رکھنا ضروری ہے-رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:” اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے۔”(بخاری و مسلم)- اس حدیث مبارکہ سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ اگر دنیاوی محبت کی نیت اللہ تعالی رب العالمین کی رضا ہو، تو وہ آخرت میں اجر کا باعث بنے گی۔

الطاف چودھری

22.11.2024

—————————–


Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*