انسان بگاڑتا ہے اور اللہ بناتا ہے

انسان اپنی کمزوریوں اور کوتاہیوں کی وجہ سے زندگی میں مسائل اور بگاڑ پیدا کر سکتا ہے، لیکن اللہ سبحان و تعالی کی رحمت اور حکمت ان بگاڑوں کو درست کرنے کی طاقت رکھتی ہے۔ “انسان بگاڑتا ہے اور اللہ بناتا ہے” ایک ایسا سبق ہے جو ہمیں عاجزی، امید، اور اصلاح کی طرف راغب کرتا ہے۔یہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اللہ رب العزت نہ صرف معاف کرنے والا ہے بلکہ وہ ہمیں موقع دیتا ہے کہ ہم اپنی غلطیوں سے سیکھ کر اپنی زندگی کو بہتر بنائیں۔ قرآن کریم فرقان حمید میں بھی اللہ کی اس صفت مبارکہ کا ذکر ملتا ہے کہ وہ توبہ قبول کرنے والا اور رحمت کرنے والا ہے:”إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ التَّوَّابِينَ وَيُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِينَ-“بے شک اللہ توبہ کرنے والوں سے محبت کرتا ہے اور پاک صاف رہنے والوں کو پسند کرتا ہے۔”(البقرہ آیت نبمر 222)یہ آیت مبارکہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اللہ جل جلالہ ہمیں اپنی زندگی میں بہتری لانے کی ترغیب دیتا ہے اور ہماری اصلاح کے راستے کھلے رکھتا ہے۔ اس لئے ہمیں اپنی غلطیوں سے سبق حاصل کر کے اللہ عز وجل کی رحمت پر بھروسہ کرتے ہوئے نیکی اور بھلائی کی طرف قدم بڑھانا چاہیے۔

الطاف چودھری

21.11.2024

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*