اللہ نے انسان کو بےمقصد پیدا نہیں کیا ہے

‎اللہ سبحان وتعالی نے انسان کو بے مقصد پیدا نہیں کیا ہے۔ قرآن مجید میں اللہ جل جلالہ کا فرمان ہے: وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ- “ اور میں نے جنات اور انسانوں کو صرف اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا ہے۔”(سورہ الذاریات آیت نمبر 56)- یہ آیت مبارکہ یہ واضح کرتی ہے کہ انسان کی تخلیق کا بنیادی مقصد اللہ رب العزت کی عبادت اور اطاعت ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ انسان کو اپنی زندگی اللہ کے حکم کے مطابق گزارنی چاہیے، اُس کے احکامات پر عمل کرنا چاہیے، اور دنیا میں نیکی، عدل، اور خیر پھیلانا چاہیے۔اس کے ساتھ ساتھ، قرآن و سنت میں یہ بھی فرمایا گیا ہے کہ انسان کو زمین پر اللہ کا خلیفہ بنایا گیا ہے:إِنِّي جَاعِلٌ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةً-“بے شک میں زمین میں ایک خلیفہ بنانے والا ہوں۔”(سورہ البقرہ آیت نمبر 30)-اس آیت مبارکہ کے مطابق انسان کو زمین پر ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ دنیا میں عدل و انصاف قائم کرے، قدرتی وسائل کا صحیح استعمال کرے، اور اللہ کی مخلوق کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئے۔لہذا انسان کی زندگی کا مقصد صرف مادی دنیا کی کامیابی نہیں بلکہ روحانی ترقی، آخرت کی تیاری، اور اللہ کی خوشنودی حاصل کرنا بھی ہے۔

الطاف چودھری

18.11.2024

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*