نواز شریف سے انتخاب جیتنا مشکل ہے

وطن کی باتیں… جرمنی سے
20 جون 2017
Goettingen, Germany
ahussai@t-online.de
Tel:-00491707929561

نواز شریف سے انتخاب جیتنا مشکل ہے

صادق اور آمین ملک میں ایک ڈھکونسلہ ہے- ہمارے سیاستدان سب چور ہیں-سٹیٹسکو کا مسئلہ نواز شریف سے انتخاب جیتنا ہے جو کہ اس وقت ناممکن نظر آ رہا ہے – نوآز شریف کی طاقت اس کی دولت ہے اور یہی اس کا مینڈیٹ ہے-جب تک اس کے پاس دولت رہے گی وہ وزیر اعظم بنتا رہے گا-

اس لۓ جوں جوں 2018 نزدیک آتا جا رہا ہے سٹیٹسکو کی بے چینی میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس کی کوشش ہے کہ اس سے پہلے پہلے نواز شریف کا دال دلیہ کر دیا باۓ ورنہ آئندہ الیکشن بھی نواز شریف ہی جیتے گا- اور اس میں یہ لوگ آخری حد تک جا سکتے ہیں-

ذوالفقار علی بھٹو کا مسئلہ بھی یہی تھا کہ اس سے انتخاب جیتنا مشکل تھا اس لۓ اسے مروا دیا گیا-اب نواز شریف پر دباؤ بڑھایا جاۓ گا کہ وہ خود ہی ہینڈ اپ کر دے ورنہ سٹیٹسکو اسے بھی لٹکانے میں کوئی قباحت محسوس نہیں کرے گا-

مشکل یہ ہے کہ بھٹو کی طرح نواز شریف بھی دباؤ برداشت نہیں کرتا دیکھیں اب کون کسے لٹکاتا ہے شاید اس دفعہ دوسروں کی باری ہو نواز شریف بھٹو کے انجام سے واقف ہے اس لۓ وہ ہوشیار ہو گا اور اس دفعہ شاید پھانسی دینے والوں کی ہی پھانسی ہو جاۓ-

الطاف چودھری

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*