غنڈہ راج

وطن کی باتیں… جرمنی سے
19 جون 2017
Goettingen, Germany
ahussai@t-online.de
Tel:-00491707929561

غنڈہ راج

ظلم ہے بربریت ہے دھونس اور دھاندلی ہے- افرا تفری ہے لا قانونیت ہے بے بسی ہے بے چارگی ہے اور کسی کی عزت و جان و مال محفوظ نہیں ہے- وطن عزیز طاغوت کے شکنجے میں ہے- انسان خدا بنا پھرتا ہے- گلی گلی غنڈے خداؤں کی خدائی ہے اور غریب لاچار مفلس کی زندگی اجیرن کر دی گئی ہے- عدلیہ اور انتظامیہ اپنی حقیقت کھو بیٹھی ہیں اور لوگ اپنے فیصلے ان اداروں میں لے جانے کی بجاۓ ان غنڈوں کے پاس لے جاتے ہیں اور اس طرح وہ اپنی نا سمجھی میں ملک میں غنڈہ راج کی ترویج کرنے کا سبب بنتے ہیں- اور ملک انارکی کا شکار ہو جاتا ہے – بھتہ خوری سٹریٹ کرائم لینڈ گرابنگ اور ٹارگٹ کلنگ معمول بن جاتے ہیں اور معاشرہ انحطاط کا شکار ہو جاتا ہے اور تباہ ہو جاتا ہے- اور یہی تقدیر کا فیصلہ ہے کہ جو قوم اپنے فیصلوں کا اختیار غنڈوں اور راہزنوں کے ہاتھ میں دے دیتی ہے تباہ و برباد ہو جاتی ہے-

الطاف چودھری

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*