انتخابی عمل جیسے تیسے مکمل ہو گیا ہے اور ملکی سیاسی جماعتیں حکومت سازی کے لئے مشاورت کر رہی ہیں-مسلم لیگ نون کی قیادت سے متحدہ کے وفد اور قاف لیگ کے چودھری شجاعت نے رائے ونڈ میں ملاقات کی ہے-مسلم لیگ کی مرکز میں 75، پی پی پی کی 54 , پی ٹی آئی کے آزاد کامیاب کی تعداد 92 , جبکہ متحدہ کی 17سیٹیں ہیں-سادہ اکثریت کے لئے 133 نشستیں درکار ہیں-پنجاب میں مسلم لیگ نون کے کامیاب ارکان کی تعداد 155 اور اور اسطرح اس نے اکیلے حکومت بنانے کا ہدف حاصل کر لیا ہے-پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان حکومت سازی کے لیے باضابطہ رابطہ ہوا ہے-مسلم لیگ ن کے وفد نے بلاول ہاؤس لاہور میں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات کی ہے-وفد میں شہباز شریف ، احسن اقبال، سعد رفیق رانا تنویر، اعظم نذیر تارڑ، ایاز صادق اور ملک احمد خان شامل تھے-ترجمان کے مطابق پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی مشترکہ صدارت میں آج زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا-ترجمان کے مطابق مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم سمیت دیگر جماعتوں سے رابطوں کا جائزہ لیا جائے گا اور حکومت سازی سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں-مسلم لیگ نون کا دعوہ ہے کہ اسے قومی اسمبلی میں 20 سے پچیس کامیاب ہونے والے آزاد اراکان کی حمایت حاصل ہے-ذرائع کے مطابق وفاق میں جو مخلوط حکومت بنے گی اس میں مسلم لیگ ن ‘ پیپلز پارٹی ‘ ایم کیو ایم ‘ جے یو آئی ف ‘ استحکام پارٹی ‘ بلوچستان عوامی پا رٹی اور پا کستان مسلم لیگ ( شجاعت گروپ ) شامل ہوں گے،وہ آ زاد ممبران جو مسلم لیگ ن کو جوائن کر رہے ہیں انہیں بھی مرکز اور پنجاب میں وزارتیں دی جا ئیں گی۔ پی پی نے بلوچستان کی وزارت اعلیٰ بھی مانگ لی ،ا سپیکر اور گورنر کے عہدے جے یو آئی اور مسلم لیگ کو دینے کی تجویز زیر غور ہے- اگرچہ قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی نشستیں زیادہ ہیں لیکن اس کے با وجود پیپلز پارٹی نے وزارت عظمیٰ کا عہدہ بلاول بھٹو زرداری کیلئے مانگ لیا – ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے جو فارمولا تجویز کیا ہے اس میں مسلم لیگ ن کو صدارت اور چیئر مین سینٹ کے عہدوں کی پیشکش کی ہے جبکہ قومی اسمبلی کے سپیکر کا عہدہ بھی مانگ لیا ، ن لیگ کے اعظم نذیر تا رڑ چیئر مین سینٹ کے عہدہ کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوسکتے ہیں -قومی اسمبلی کے سپیکر کے عہدہ کیلئے پیپلز پارٹی راجہ پرویز اشرف اور سید یوسف رضا گیلانی میں سے کسی ایک کو امیدوار لا سکتی ہے-پنجاب کی وزارت اعلیٰ مسلم لیگ ن کو ملے گی ، پیپلز پارٹی کو پنجاب حکومت میں چار وزارتیں ملیں گی۔ پا کستان مسلم لیگ ( شجاعت حسین گروپ )کو بھی پنجاب کا بینہ میں وزارت دی جا ئے گی۔ ذ رائع کے مطابق بلوچستان میں بھی پیپلز پارٹی نےوزارت اعلی مانگ لی ۔ پیپلز پارٹی سابق وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کو وزیر ا علیٰ بنا نا چاہتی ہے۔ بلوچستان اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے گیارہ ارکان ہیں جبکہ جے یو آئی ف کے بھی گیارہ ارکان ہیں, مسلم لیگ ن کے دس ارکان ہیں، پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ گورنر ور سپیکر کا عہدہ جے یو آئی ف اور مسلم لیگ ن بانٹ لیں –
الطاف چودھری
12.02.2024


Leave a Reply