یاوہ گوئی

وطن کی باتیں… جرمنی سے
17 جون 2017
Goettingen, Germany
ahussai@t-online.de
Tel:-00491707929561

یاوہ گوئی

سیاست ایک مقدس پیشہ ہے جسکا مقصود عدل اجتماعی ہے یعنی عوام کے حقوق کی آواز اٹھانا اور اسطرح معاشرہ میں سماجی معاشی اور معاشرتی اقداریات کی حفاظت کرنا ہوتا ہے- بر صغیر پاک و ہند میں بہت سے سیاسی راہنما گزرے ہیں جن میں بانئ پاکستان محمد علی جناح کی مثال دی جا سکتی ہے- وہ ایک عظیم قوم کے ایک عظیم لیڈر تھے جنہوں نے ہندو منافقت اور انگریز کی مکاری دونوں کو شکست فاش دی اور برصغیر میں ایک ایسے ملک کی بنیاد رکھی جہاں اللہ کی حکمرانی کو یقینی بنانا مقصود تھا- لیکن اب ملک میں سیاست کے نام پر یاوہ گوئی ہو رہی ہے-ایک دوسرے کی پگڑیاں اچھالی جا رہی ہیں- ڈھیروں ناجائز ذرائع سے جمع کی ہوئی دولت کے بل بوتے پر دوسروں کی زندگیاں اجیرن کرنے کا شغل ہو رہا ہے- یہاں تک کے اپنے مخالف کی ماں بہنوں کو بھی نہیں بخشا جاتا-خود کرپشن کر رہے ہیں اور دوسرے کو کرپٹ کہہ رہے ہیں- غرض یہ سب خواہ حکومت اور خواہ اپوزیشن کے نام نہاد قائدین پچھلے چار سالوں سے اکھاڑے میں سیاسی کشتی لڑ رہے ہیں اور عام آدمی کے مسائل کو نظر انداز کر رہے ہیں- یہی اس ملک میں ہمیشہ سے ہوتا آیا ہے اور یہی ہوتا رہے گا-ان سب کو چوراہے میں لٹکا دو-

الطاف چودھری

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*