پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ میں وزیراعظم بننے نہیں الیکشن لڑنے کیلئے آیا ہوں، بگاڑنے والوں کو ووٹ کے پی والوں نے دیا، ملک کو دوبارہ پٹڑی پر لانا جان جوکھوں کا کام ہے،کے پی والے بتائیں صوبے میں کیا تبدیلی آئی؟کیا نیا پاکستان بن گیا؟10سال میں صوبے کو تباہ کیا گیا، ہمارے دورمیں مہنگائی نہیں تھی ان ظالموں نے پاکستان کا ستیاناس کردیا، ملک کی دوبارہ تعمیرکرنا ہوگی،ہماری حکومت بنی تو یہاں کالج اور یونیورسٹی بھی بنے گی، سب چیزیں سستی ملیں گی، روزگار بھی ملے گا، نوجوانوں کے ہاتھوں میں کمپیوٹر ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مانسہرہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر ریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین اپنے اعمال کا نتیجہ بھگت رہے ہیں، مستقبل نواز شریف سے جڑا ہے، انہیں نکال دیں تو کھنڈرات کے سوا کچھ نہیں۔ نوازشریف نے کہا کہ ملک کے حالات دیکھ کر خوشی نہیں ہورہی ہے،10 سال خیبرپختونخوا میں حکومت کرنے والوں نے کیا کام کیا؟ میں تو بہت عمدہ پاکستان چھوڑ کر گیا تھا، جن لوگوں نے بگاڑنا تھا وہ بگاڑ کر چلے گئے،ہمیں خیبر پختونخوا کو بہترین صوبہ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑنی چاہیے ، پاکستان کو دوبارہ پٹری پر لانا آسان کام نہیں، ملک کی دوبارہ تعمیر کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ میں 2013 کے بعد مانسہرہ آیا ہوں، یہاں کچھ بھی نہیں بدلا ہے۔ اگر مجھے نہ نکالاجاتا تو آج مانسہرہ میں ایئرپورٹ اور میٹروبس ہوتی، میری حکومت ہوتی تو مانسہرہ میں کوئی نوجوان بے روزگار نہ ہوتا، ہم نے موٹر وے بنائی اور جب وہ تیار ہوئیں تو میں جیل میں تھا، میرا تو کراچی تک موٹروے بنانے کا منصوبہ تھا مگر وہ سکھر میں ہی رک گیا۔ ہمارے دور میں مہنگائی نہیں تھی ، ان ظالموں نے ملک کا ستیاناس کردیا ہے


Leave a Reply