کر لو گل- عقل دا گھاٹا تے تاجا حوالدار- مسلم لیگ نون نے قومی اسمبلی کی 51 نشستوں پر امیدوار ہی کھڑے نہیں کئے ہیں-مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی کی صرف 212 نشستوں پر الیکشن لڑیں گے-

مسلم لیگ ن نے عام انتخابات کیلئے اپنے قومی اسمبلی کے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی کی 212 نشستوں پر الیکشن لڑیں گے-مسلم لیگ نون نے قومی اسمبلی کی 51 نشستوں پر امیدوار ہی کھڑے نہیں کئے ہیں-اس میں این اے 4، 19، 20، 21، 22، 44، 45، 48 پر کوئی ن لیگی امیدوار نہیں، این اے 54، 64، 88، 92، 117، 128، 143، 149 پربھی کوئی ن لیگی امیدوار نہیں جبکہ این اے 165، 185، این اے 190 سے 204 تک کے حلقوں میں بھی ن لیگ نے اپنے امیدوار کھڑے نہیں کیے۔این اے 206 سے 210 تک کسی حلقے پرکوئی ن لیگی امیدوار انتخاب نہیں لڑ رہا، این اے 212، 214، 215، 217، 218 پربھی ن لیگ نے کسی کو ٹکٹ نہیں دیا جبکہ این اے 221، 223، 224، 228، 239، 245، 264، 266 پربھی کوئی ن لیگی امیدوار الیکشن نہیں لڑ رہا-اتنی بڑی تعداد میں سیٹیں خالی چھوڑنے کی حکمت عملی سمجھ سے بالاتر ہے-

الطاف چودھری

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*