آج صبح 6 بجے، پاکستان نے عالمی قوانین کی پاسداری کے تحت، اپنا دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے، ایران کے اندر ساراوان شہر کے علاقے ابدوئی میں دہشتگرد تنظیموں بی ایل اے اور بی ایل ایف کے ٹھکانوں اور افراد کو نشانہ بنایا ہے۔ اس کاروائی میں کسی ایرانی شہری کو نقصان نہیں پہنچا- پاکستان کی یہ کامیاب کاروائی چالیس پچاس کلومیٹر اندر کے علاقے میں کی گئی ہے-اس کاروائی میں سٹینڈ آف ویپنز استعمال کیے گئے ہیں- پاکستان نے ائیر فورس، راکٹس، ڈرونز، کلر ڈرونز، لائٹرنگ میونیشنز کا استعمال کیا۔ پاکستان نے دہشتگردوں کی ہائڈآؤٹ 3 اور 7 ٹارگٹس کو کامیابی سے نشانہ بنایا- ہلاک دہشتگردوں میں عاصم عرف چئیرمین شامل – پاکستان کی اس کاروائی میں جہاز اور ڈرون بھی استعمال ہوئے۔ اس بہترین، بےمثال کاروائی میں پاکستان کے اعلی ترین صلاحیت کے حامل جہاز استعمال ہوئے جن میں جے ایک 17 تھنڈر بھی شامل تھا-اطلاعات کے مطابق پاکستان نے 7 حملے کئے اور کھل کر بولا ہم نے بی ایل ایف اور بی ایل اے کے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا ھے کیونکہ یہ عناصر پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے، اور ایرانی میڈیا نے بھی ہلاکتوں کے بارے میں بتایا کہ مرنے والے ایرانی نہیں ہیں اب اگر یہ ایرانی نہیں ہیں تو پھر صوبہ سیستان میں کس حیثیت سے اپنے اڈے بنا کر بیٹھے ہوئے تھے؟ اور جہاں تک مزید کشیدگی کا اندیشہ ہے تو زرائع کہ مطابق پاک ایران کا مشترکہ دوست بھاگ دوڑ کر رہا ھے اور جب یہ اطلاع ملی کہ ایران نے بلیسٹک میزائل لانچ کر دئے ہیں تو اسی دوست ملک نےایران کو وارننگ دی کہ کوئی بھی بیوقوفی مت کرنا اور پہلے یہ سوچ سمجھ لو مقابلے پر کون ھے یہ عراق یا شام نہیں ھے، ادھر سے جواب تمھاری سوچ سمجھ سے زیادہ خطرناک ہو سکتا ھے اور پھر شاید حالات ہمارے ہاتھ میں بھی نہ رہیں، اس لئے معاملات کو بات چیت کے زریعے حل کرو اور یہی دونوں ممالک کے لئے بہتر ہو گا-cpd


Leave a Reply