یوتھیوں میں عقل وکل تو کوئی ہے نہیں یہ بس گھڑمس ڈالتے ہیں اور گالی گلوچ اور بدتہذیبی کو اپنا شعار سمجھتے ہیں-اپنے مخالفین کی تضحیک کرنا اور ان کے نام رکھنا ان کا وطیرہ ہے-عمران خان اور اس کے چیلے چانٹوں نے اپنے پونے چار سالہ دور حکومت میں ملک کو سیاسی اور معاشی طور پر پچیس تیس سال پیچھے دھکیل دیا ہے اور اگر گیارہ ماہ پی ڈی ایم کی حکومت نہ بنتی تو ملک کب کا دیوالیہ ہو چکا ہوتا-9 مئی کے واقعہ ملک و قوم کے خلاف ایک بغاوت تھی-فوجی تنصیبات پر ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت حملے کئے گئے اور ایک دفاعی ادارے کی تضحیک کی گئی-شہدائے وطن کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی اور فوجی کور کمانڈروں کے گھروں کا محاصرہ کیا گیا اور پورے ملک میں خوف و ہراس کی فضا قائم کی گئی-اس سازش کا مقصد ملک میں انارکی پیدا کرکے ملکی اعلی فوجی اور سیاسی قیادت کو گرفتار کرکے انقلاب لانا تھا جو کہ کامیاب نہ ہو سکا-اب عمران خان پلان سی کی دھمکی دے رہا ہے-سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ خان کے مزید ایک ’’نومئی‘‘ برپا کرنے کا ارادے ہیں تاہم یہ واضح نہیں کہ اس مرتبہ ہدف کون ہوگا، انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کا منصوبہ ،انتخابات سے ایک روز قبل تحریک انصاف بائیکاٹ کا اعلان کردیگی – عمران خان نے پابندسلاسل ہونے کے باوجود دو روز میں اوپر تلے دو ایسے اشارے دیئے ہیں جن کے تشویش انگیز ہونے کی نشاندہی ہوتی ہے انکے خلاف زیرسماعت مقدمات کی پیشی کی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں نے بتایا کہ تحریک انصا ف کے سابق سربراہ نے الیکشن کمیشن کے ان فاضل ارکان کودھمکیاں دی تھیں جو کمیشن کی توہین کے مقدمے کی اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سماعت کررہے ہیں یہ ارکان ملک کی اعلیٰ عدالتوں کے جسٹس رہے ہیں اس موقع پر موجودہ عدالتی عملہ کے ارکان اور فریقین کے وکلا انکے لب و لہجے کو دیکھ کر دم بخود رہ گئے تھے-انہوں نے نہ صرف یہ دھمکی دی تھی کہ وہ انکے خلاف آئین کی دفعہ چھ کے تحت حکومت میں آنے کے بعد کارروائی کرینگے بلکہ وہ انہیں پہچانتے ہیں اور ان کی شکلوں سے بخوبی آگاہ ہیں-اللہ میرے ملک کو شر پسندوں کی شر انگیزیوں سے محفوظ رکھے-آمین
الطاف چودھری
16.01.2024

Leave a Reply