(ن) لیگ خاندان کی طرح، مل کر چلیں گے، نواز، شہباز، مریم اور حمزہ کا عزم

مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ن لیگ خاندان کی طرح ہے، نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز نے ملک کر چلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ سب ملکر ایک ٹیم کی طرح ملک کو مشکلات سے نکالیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ اجلاس سے خطاب کرتے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز نے ہمیشہ لبیک کہا، مریم اور حمزہ نے نوجوانوں کو منظم رکھا، اتحادی حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، شہباز شریف نے ہمیشہ میری آواز پر لبیک کہا، جتنے بھی ترقیاتی کام ہمارے دور میں ہوئے ان میں شہباز شریف نے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ اگر اللّٰہ تعالیٰ ہمیں کامیاب کیا تو وزیراعظم نواز شریف ہونگے میں ایک ورکر کے طور پر آپ کے ساتھ کام کروں گا میری سیاست آپ کے ساتھ شروع ہوئی تھی اور آپ کیساتھ ہی ختم ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ میں نواز شریف کی وجہ سے ہی سیاست کے میدان میں آیا نواز شریف نے پنجاب کی اور پورے پاکستان کے عوام کی بہت خدمت کی ہے نواز شریف کی سپورٹ کے بغیر میں کچھ نہیں کرسکتا تھا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا کہ ن لیگ کی خدمات کو نکال دیں تو ملک میں کھنڈرات کے علاوہ کچھ نہیں بچتا۔ مریم نواز نے کہا کہ شہبازشریف، خواجہ سعد رفیق کے بعد کچھ کہنا نہیں بنتا، اپنے انکل کے الفاظ پر ان کی بہت شکر گزار ہوں، کسی بھی عہدے سے زیادہ انکل کے الفاظ میرے لئے اثاثہ ہیں۔ cpd..

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*