پی ٹی آئی کا کام تمام-بلا ٹوٹ گیا-سائفر کیس میں ضمانت کے باوجود عمران خان اور شاہ محمود قریشی ہنوذ اڈیالہ جیل میں –

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم قرار دیتے ہوئے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا ہے- چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کا فیصلہ سنا دیا ہے- الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے انتخابات پارٹی آئین کے مطابق نہیں کروائے جس کے بعد پی ٹی آئی بلے کے نشان کی اہل نہیں ہے-الیکشن کمیشن کو پارٹی کے سابق چیف الیکشن کمشنر جمال اکبر انصاری کا کوئی استعفیٰ نہیں ملا‘ پی ٹی آئی کے وکیل نے بھی اعتراف کیا کہ پی ٹی آئی الیکشن کمشنر کی تعیناتی میں طریقہ کار اختیار نہیں ہوا‘تحریک انصاف نے ہدایات پر عمل نہیں کیا ‘الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد بیرسٹر گوہرعلی چیئرمین پی ٹی آئی نہیں رہے-عدالت عظمی نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں ضمانت منظور کر لی ہے- معاملہ صرف ضمانت کا تھا مگر سپریم کورٹ کے ججوں نے عمران خان کیخلاف پورا سائفر کیس ہی اپنے ریمارکس اور سوالات سےاُڑا کر رکھ دیا ہے- ہر ثبوت کو ایک ایک کر کے مسترد کر دیا گیا – جس کے بعد اڈیالہ جیل میں خفیہ ٹرائل اب بے معنی ہو کر رہ گیا ہے-ججوں کے سوالات یقینا زبردست تھے مگر ضمانت کا کیس سنتے ہوئے کسی کیس کے میرٹ پر ایسے ریمارکس دینا ججوں کی عمران خان کے اس کیس میں خصوصی دلچسپی اور جذبات کے عکاسی ہے- مگر اس کے باوجود عمران خان جیل سے رہا نہیں ہو پائیں گے کیوں کہ انہیں نیب نے کرپشن کے مقدمات میں گرفتار کر رکھا ہے – البتہ شاہ محمود قریشی کی گرفتاری ممکن ہو سکتی ہے-پوچھنا ہے کہ اب پی ٹی آئی والے آزاد عدلیہ کا ٹرینڈ چلائیں گے کیا-cpd..

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*