سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کیلئے بیوروکریسی کی خدمات لینے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کرنے کا لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے اس حوالے سے تمام تر کارروائی روکنے کا حکم جاری کردیاہے اور الیکشن کمیشن کو انتخابی شیڈول جاری کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے، عدالت نے درخواست گزار وپاکستان تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری عمیر نیازی کو بھی توہین عدالت میں اظہار وجوہ کا نوٹس جار ی کردیا ہے، چیف جسٹس نے کہا جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دینگے، لاہور ہائیکورٹ کے جج نے حدود سے تجاوز کیا اور غیر ضروری عجلت میں فیصلہ کیا، اگر عدلیہ کے افسران انتخابات نہ کرائیں، الیکشن کمیشن اور ایگزیکٹو بھی نہ کرائے تو کون کرائے؟ پٹیشن عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی ہے،جسٹس طارق مسعود نے کہا آر اوز انتظامیہ سے لینے کا قانون کالعدم ہوجائے تو الیکشن ہو ہی نہیں سکیں گے۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد انتخابات کے حوالے سے بے یقینی کی صورتحال ختم ہوگئی ہے-

Leave a Reply