وطن کی فکر کر نادان

وطن کی فکر کر نادان !

ملک بحرانی کیفیت کا شکار ہے اور ہماری اشرافیہ نا اہل اور نالائق ہے-ملک میں بھوک ننگ افلاس ہے مگر ہمارے دانشور اور نام نہاد سیاست دان برسوں سے عوام کو جھوٹے وعدوں سے بہلا رہے ہیں-بھوک اور پیاس سے بلکتے تڑپتے عوام کو ریکوڈک اور سی پیک کے سپنوں کے ساحر میں مبتلا کر دیا جاتا ہے اور یہ اچھے دنوں کی امید لئے مر جاتے ہیں – جب کہ ایک مخصوص طاقتور طبقہ سارے ملکی وسائل پر قابض ہے اور پچھلے چھہتر سال سے اسے لوٹ رہا ہے اور امریکہ برطانیہ آسٹریلیا کنیڈا میں اپنی جائیدادیں بنا رہا ہے-تعلیم تجارت بن گئی ہے اور غریب کے بچوں کو سکول جانا ناممکن بنا دیا گیا ہے-یاد رکھو جس معاشرہ میں تعلیم تجارت بن جائے وہاں بچے اندھے پیدا ہوتے ہیں- ملک میں رشوت ستانی عام ہے اور سرکاری اہل کار کرپٹ ہیں- یہ ساری پالیسیاں اپنے فائدے کے لئے بناتے ہیں – یہ زیادہ تر سرکاری رہائش گاہوں میں رہتے ہیں ، بجلی پانی کا بل تک نہیں دیتے اور اپنے بچوں کو سرکاری سبسڈی والے اسکولوں میں بھیجتے ہیں اور سب اچھا لکھتے ہیں -عوام جائے بھاڑ میں-ہمارے فوجی ہنر کو لڑائی کا سیکھتے ہیں تاکہ وہ ملکی دفاع کر سکیں مگر کام پراپرٹی اورلینڈ گرابنگ کا کرتے ہیں-فوجی کا کام تو غیر ملکیوں سے ملکی سرحدوں کا دفاع کرنا ہوتا ہے مگر یہ ملکی وسائل لوٹ کر اہل و عیال سمیت غیر ملکوں رفو چکر ہو جاتے ہیں اور موجاں کرتے ہیں -نادانو!وطن کی فکر کرو اور اسے اندرونی بیرونی ملک دشمن عناصر سے بچاؤ ورنہ نہ تم رہو گے اور نہ یہ ملک رہے گا-باقی رہے نام اللہ کا-

الطاف چودھری
06.12.2023

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*