PTI انٹرا پارٹی الیکشن چیلنج، انتخاب محض دکھاوا، فریب، پارٹی ارکان ووٹ دینے سے محروم رہے، بانی رکن اکبر ایس بابر کی الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کو چیلنج کردیا گیا اس حوالے سے پی ٹی آئی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن میں باضابطہ درخواست دائر کردی، درخواست گزار کا موقف ہے کہ انتخاب محض دکھاوا، فریب، پارٹی ارکان ووٹ دینے سے محروم رہے، پارٹی الیکشن قواعد و ضوابط، شیڈول، کاغذات نامزدگی کی تاریخ، وقت اور طریقہ کار نہیں بتایا گیا، استدعا ہے کہ انتخابات کالعدم قرار دیئے جائیں، درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ کا تقاضا ہے تمام سیاسی جماعتوں میں قیادت منتخب ہو، جعلی انٹراپارٹی الیکشن کا عمل ختم اور انتخابی قوانین اور ضابطوں کا پابند بنایاجائے، درخواست گزار نے ویڈیوز اور دیگر شواہد بھی جمع کرا دیئے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا ہے کہ پارٹی آئین اور قانون کے مطابق انٹراپارٹی انتخابات کے بعد دستاویز کمیشن میں جمع کردی ہیں، الیکشن کمیشن بلے کے نشان کو التوا میں رکھنے کی بجائے اسے پی ٹی آئی کو جاری کرے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔ بانی رہنما پی ٹی آئی اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن میں باضابطہ درخواست دائر کی جس میں کہا گیا ہے کہ شفاف انٹرا پارٹی الیکشن کرانے تک انتخابی نشان بلے کی اجازت نہ دی جائے۔ الیکشن کمیشن نئے انٹراپارٹی الیکشن کرانے کا حکم دے۔الیکشن کمیشن غیرجانبدار فریق مقرر کرے جو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اپنی نگرانی میں کرائے۔ اسلام آباد کے رہائشی اور پی ٹی آئی کے ممبر راجہ طاہر نواز کی جانب سے بھی اسی طرح کی درخواست دائر کی گئی، راجہ طاہر نواز عباسی نے ایڈوکیٹ عزیز الدین کاکا خیل کے توسط سے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی، جس میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات پارٹی آئین کے مطابق نہیں کروائے گئے، ایک ڈمی پینل تشکیل دے کر انتخابات کروائے گئے، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کروانا سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کی ذمہ داری تھی، انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دے کر پارٹی سیکرٹری جنرل کو دوبارہ انتخابات کروانے کی ہدایت کی جائے۔cpd..

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*