الیکشن کی حتمی تاریخ ہنوز معمہ، اعلان الیکشن کمیشن کرے گا، نگراں وزیراعظم – عام انتخابات کا وقت قریب ہے، چیف الیکشن کمشنر — نواز شریف نے 4 سال بعد پارٹی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا، جاتی امرا میں آج اجلاس طلب-

عام انتخابات کیلئے حتمی تاریخ کا معاملہ بھی معمہ، نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کریگا یہ میرا مینڈیٹ نہیں ہے، ہمارا کام الیکشن کمیشن کی معاونت کرنا ہے، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات میرے وزیراعظم بننے سے پہلے تاخیر کا شکار ہو چکے تھے، پاکستان میں اس وقت عبوری جمہوریت ہے، مستحکم جمہوریت نہیں ہے،دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں الیکشن کمیشن کے انتظامات اور پنجاب حکومت کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کا وقت قریب ہے، الیکشن مقررہ وقت پر ہونگے، سب کو ملکر شفاف و منصفانہ بنانے ہیں-پاکستان مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیر اعظم نواز شریف 4سال کے طویل عرصے بعد باضابطہ طور پر پارٹی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے-نواز شریف نے پارٹی کا اعلی سطح کا اجلاس آج ( منگل ) جاتی امراء رائیونڈ میں طلب کر لیا – قائد ن لیگ کے ملک بھر کے دوروں کے ابتدائی شیڈول سمیت پارٹی بیانیہ پر بھی مشاورت ہوگی ،اجلاس میں نواز شریف کی سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے انکے ملک بھر کے دوروں کا ابتدائی شیڈول بھی زیرغور آئے گا-اجلاس میں پارٹی بیانیہ کیا ہونا چاہئے؟ اس پر بھی تفصیلی مشاورت ہو گی پارٹی قائد نے جو ایجنڈا جاری کیا ہے اس میں لاہور میں مینار پاکستان میں ہونے والے جلسے میں کارکنوں کی تعداد اور امیدواروں کی کاوشوں کے حوالے سے بھی گفتگو ہو گی-Cpd..

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*