
وطن واپسی کا سفر شروع، نوازشریف لندن سے سعودی عرب کیلئے روانہ-
سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کا سفر شروع ہوگیا- نوازشریف سعودی عرب روانگی کیلئے لندن کی ایوین فیلڈ رہائشگاہ سے ہیتھرو ائیرپورٹ پہنچ گئے- ایئرپورٹ پرپاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے نواز شریف کا استقبال کیا-نواز شریف کو الوداع کہنے کیلئے ن لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد ایون فیلڈ کے باہر پہنچی – سابق وزیراعظم ائیرپورٹ سے کچھ دیر بعد لندن سے سعودی عرب کیلئے اڑان بھریں گے اور سعودی عرب میں پانچ دن قیام کے بعد دبئی پہنچیں گے- نوازشریف 21 ستمبر کو دبئی سے خصوصی طیارے میں پاکستان پہنچیں گے-
copied…
Leave a Reply