مریم نواز کی بڑی انڑی ، ہلچل مچ گئی -ن لیگ اوورسیز کے کارکنان پاکستان کا سرمایہ ہیں، نواز شریف-عسکری ٹاور حملہ کیس: صنم جاوید کو شناخت کر لیا گیا، 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ دیدیا

مریم نواز کی بڑی انڑی ، ہلچل مچ گئی -ن لیگ اوورسیز کے کارکنان پاکستان کا سرمایہ ہیں، نواز شریف-عسکری ٹاور حملہ کیس: صنم جاوید کو شناخت کر لیا گیا، 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ دیدیا-

مریم نواز نے نے کہا ہے کہ اگر نواز شریف کی دی ہوئی ترقی نکال دیں تو پاکستان میں صرف کھنڈرات بچتے ہیں، نواز شریف پاکستان کے زخموں پر مرہم ہے، وہ عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے اور پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے آ رہے ہیں-ان کا بھرپور استقبال کرینگے- ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ والنٹئیرز کے اجلاس اور شاہدرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا – اجلاس میں مریم نواز نے، نواز شریف کے استقبال کیلئے ڈویژن اور ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹرز کے ناموں کا اعلان بھی کیا۔ اجلاس میں پارٹی قائد محمد نواز شریف کے 21 اکتوبر کو استقبال کے حوالے سے مشاورت کی گئی – مریم نواز نے کہا کہ جیسے آپ نواز شریف سے محبت کرتے ہیں ،نواز شریف بھی آپ اور عوام سے ایسے ہی محبت کرتے ہیں، 21 اکتوبر کو عوام ثابت کریں گے کہ قائد صرف نواز شریف ہیں- انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے ہمیشہ نواز شریف کو سرخرو اور سربلند کیا، نظام کی اصلاح، عوام کی فلاح نواز شریف کا مقصد ہے، نواز شریف معیشت بحال، دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے-پاکستان مسلم لیگ ن اوورسیز کے کارکن اور عہدے داران پاکستان اور مسلم لیگ ن کا قیمتی اثاثہ اور ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اوورسیز پاکستانیوں نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن اوورسیز ہالینڈ کے وفد سے گفتگو کے دوران ملاقات کیا-انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت میں صنم جاوید سمیت دیگر کے خلاف عسکری ٹاور حملہ کیس کی سماعت ہوئی، صنم جاوید کو عسکری ٹاور حملہ کیس میں شناخت کرلیا گیا، عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے دیگر خواتین کو شناخت نہ ہونے پر مقدمے سے ڈسچارج کردیا-

الطاف چودھری
02.10.2023

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*