برلن اینڈ برنڈن برگ کے صدر جناب ریاض خان صاحب ہیں

مسلم لیگ نون جرمنی کے نائب صدر جناب مرزا مسعود بیگ صاحب نے “دی پاکستان نیوز نیٹ” سے گفتگو کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے کہ کچھ احباب جناب اعجاز بٹ صاحب کو ابھی تک برلن اینڈ برنڈن برگ کا صدر لکھ رہے ہیں-تمام احباب کو مطلع کیا جاتا ہے کہ برلن اینڈ برنڈن برگ کے صدر جناب ریاض خان صاحب ہیں اور جناب رانا لیاقت علی صدر پاکستان مسلم لیگ جرمنی اور جناب حافظ عبدالرحمن صاحب چیئرمین پاکستان مسلم لیگ نون جرمنی کے دستختوں سے ان کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے-جناب مرزا مسعود بیگ صاحب نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ آئندہ صرف جناب ریاض خان صاحب کو برلن اینڈ برانڈن برگ کا صدر لکھا اور پڑھا جائے-یاد رہے کہ برلن اینڈ برانڈن برگ کے نائب صدر جناب مرزا عدیل بیگ ہیں-

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*