
ڈالر پر ڈنڈا چل گیا-بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع – سابق ایم این اے سمیت 300 سے زائد نام سامنے آگئے-صدر کے 5 سالہ عہدہ صدارت کی میعاد آج مکمل ہو گئی ہے-
ڈنڈے نے ڈالر کو قابو کر لیا ہے- دو تین پہلے اوپن مارکیٹ میں جو ڈالر 330 روپئے میں ڈھونڈنا مشکل تھا اب تین سو کے قریب آ گیا ہے-تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اگر ڈنڈا چلتا رہا تو ڈالر دس روپئے مزید سستا ہونے کا امکان ہے- اوپن مارکیٹ میں ایک دن میں امریکی ڈالر 11 روپے سستا ہوگیا ، یورو کی قیمت روپیہ کے مقابلے میں ساڑھے 8 روپے کم ہو گئی اور برطانوی پاونڈ روپیہ کے مقابلے میں 13 روپے سستا ہو گیا ہے- حکومے نے ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے-جس دوران لاہور میں سابق رکن قومی اسمبلی سمیت 300 سے زیادہ بجلی چوروں کے نام سامنے آئے ہیں- ملک بھر میں بجلی چوروں کے ساتھ نرمی ختم کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے اور اسلام آباد پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کئی بجلی چوروں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے ہیں- ادھر لاہور سمیت لیسکو ریجن میں بھی گرینڈ آپریشن کیا گیا جہاں سابق رکن قومی اسمبلی سمیت 300 سے زیادہ بجلی چوروں کے نام سامنے آئے جن کیخلاف 130 مقدمے درج کیے گئے ہیں-صدر کے 5 سالہ عہدہ صدارت کی میعاد آج مکمل ہو گئی ہے-صدر کی مدت میں توسیع کا کوئی قانون نہیں ہے، صدر اس وقت تک صدر رہتا ہے جب تک نیا صدر منتخب نہیں ہوجاتا- صدر عارف علوی کا اس وقت مستعفی ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے-تجزیہ کاروں نے کہا کہ جہاں تک صدر کے استعفے کی بات ہے تو پاکستان میں استعفیٰ دیا نہیں جاتا استعفیٰ لیا جاتا ہے-صدر عارف علوی صرف اپنی ایکسٹینشن یا ڈر کی وجہ سے الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کررہے ہیں- جب سے صدر عارف علوی کی دو اعلیٰ افسران سے بیس منٹ کی ملاقات ہوئی ہے- اس کے بعد سے صدر خاموش ہو گئے ہیں-
الطاف چودھری
08.09.2023
Leave a Reply