
چینی دو سو روپئے کلو- پاکستان پیپلز پارٹی بھی زیرعتاب – عمران خان کی ضمانت کھٹارے میں – عطا تارڑ کی ڈنگ ٹپاؤ سرکار کو کھلی دھمکی-
ملک بھر میں چینی کی قیمت کنٹرول سے باھر ہو گئی ہے- حکومت بڑھتے نرخ روکنے میں ناکام ہوگئی – تفصیلات کے مطابق حکومت کے اعلانات اور نوٹس منافع خوروں کو لگام نہ ڈال سکے اور ملک کے مختلف شہروں میں چینی دو سو فی کلو سے بک رہی ہے- پاکستان پیپلز پارٹی زیرعتاب ہے- سندھ میں پارٹی کے بہت سے راہنما گرفتار کر لئے گئے ہیں- خبر ہے کہ پیپلز پارٹی کی راہنما شازیہ مری کے گھر پر ریڈ ہوا ہے اور پولیس نے اربوں روپئے ریکور کئے ہیں-اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پیپلز پارٹی اور اسٹیبلشمنٹ کے تعلقات کچھ اچھے نہیں ہیں- عمران خان کی ضمانت کھٹارے میں پڑ گئی ہے اور جج چھٹی پر چلے گئے ہیں- مسلم لیگ نون کے راہنما جناب عطا تارڑ نے ڈنگ ٹپاؤ سرکار کو کھلی دھمکی دی ہے اور کہا ہے کہ اگر انتخابات وقت مقررہ پر نہ کرائے گئے تو پی ڈی ایم عمران خان کے ساتھ مل کر بھی تحریک چلا سکتی ہے-
الطاف چودھری
04.09.2023
Leave a Reply