تحریک آزادی کشمیر

وطن کی باتیں… جرمنی سے
28 مئی 2017
Goettingen, Germany
ahussai@t-online.de
Tel:-00491707929561

تحریک آزادی کشمیر

مودی حکومت کشمیریوں کی حق خود ارادیت کو اپنے ظلم و بر بریت سے مٹانے کی درپے ہے- وادی ميں قتل و غارت کا بازار گرم ہے- بے بس اور لا چار انسانوں کو تہہ تیغ کیا جا رہا ہے-
پتھر مارنے والوں کو پیلیٹس سے اندھا کیا جا رہا ہے- عورتوں کی عصمت دری بھارتی فوج کا روز کا معمول ہے- جوان لڑکوں کو حراست میں لے کر قتل کو دیا جاتا ہے- ابھی کل ہی تحریک آزادی کشمیر کے ہیرو جناب برہان الدین وانی کے جانشین جناب بھٹ کو بھارتی فوج نے ظلم و ستم کا نشانہ بنانے کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا ہے- اور کوئی پرسان حال نہیں ہے- دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے – انسانی حقوق کے علمبردار آنکھیں بند کۓ ہوۓ ہیں اور ظالم کا ظلم اور قہر مظلوم اور بے بس انسانوں پر انسانیت کی ساری حدیں پھلانگتا جا رہا ہے-

لیکن اب کشمیری جاگ چکا ہے اور کشمیر انڈیا کے ہاتھ سے نکل چکا ہے- اب اگر انڈیا 8 لاکھ کی بجاۓ 16 لاکھ فوج بھی وہاں لگا دے تو پھر بھی وہ کشمیریوں کے جذبہ حریت کو نہیں دبا سکتا-

کشمیر پاکستان ہے اور پاکستان کشمیر ہے- کشمیر کی آزادی کے بغیر نظریہ پاکستان ادھورا ہے اور پاکستان نامکمل ہے- کشمیر کو آزاد کرانے کے لۓ ہمیں بطور پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ جدوجہد کرنی ہو گی –

ہمارے کچھ نام نہاد تجزیہ نگار کشمیر کی آزادی کی تحریک کو بوجھ سمجھتے ہیں اور اسے روکڑے کی بھول بھلیوں میں پاٹنے کی سعی کرتے ہیں – ایسے بد بختوں کا بس چلے تو نظریہ پاکستان کی بھی نفی کرنے سے بھی نہ چونکیں-

یاد رکھو مسئلہ کشمیر کو سمجھنے کے لۓ آپ کا نظریہ پاکستان پر یقین کامل ضروری ہے اور نظریہ پاکستان کو سمجھنے کے لۓ آپ کا مسلمان ہونا ضروری ہے – اب آپ تحریک آزادی کشمیر سے لا تعلقی برت کر خود ہی فیصلہ کر لیں کہ آپ کہاں کھڑے ہیں-

الطاف چودھری

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*