توشہ خانہ کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

توشہ خانہ کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا جو کل سنایا جائے گا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی سزا معطلی درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ اور الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالتی عملے نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء کو آگاہ کر دیا کہ فیصلہ کل سنایا جائے گا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*