
پاکستان میں بجلی کا بحران شدد اختیار کر گیا-
کئی کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ سے عوام سخت اذیت کا شکار ہیں- گزشتہ کئی روز سے گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ساتھ لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں بھی اضافہ ہوا جس کے باعث کئی علاقوں میں لوگوں نے رات کھلے آسمان کے نیچے گزاری-کراچی میں اس وقت بجلی کی طلب 2400 میگاواٹ ہے جب کہ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کو لگ بھگ 900 میگاواٹ سے زائد بجلی کی کمی کا سامنا ہے جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بارہ گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ کراچی شہر کے تقریبا تمام علاقے اس وقت لوڈ شیڈنگ کا شکار ہیں- کے ای ایس سی کے مطابق بن قاسم پاور یونٹ کے تین ٹربائنزخرابی کے باعث بند ہیں جبکہ باقی ٹربائنز کو فرنس آئل کی بجائے گیس پر چلایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے پلانٹ پوری صلاحیت سے کام نہیں کر پا رہا- واپڈا کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی طلب اور رسد میں 5000 میگا واٹ کا عدم توازن ہے- ملک بھر میں جاری بجلی کے بحران سے صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں پر بھی انتہائی منفی اثرات دیکھنے میں آ رہے ہیں-
Copied۰۰۰
Leave a Reply