
چیف الیکشن کمشنر نے صدر علوی کے ساتھ ملاقات سے انکار کر دیا-
چیف الیکشن کمیشنر نے صدر پاکستان کے ساتھ ملاقات سے انکار کر دیا ہے اور کہا کہ الیکشن ایکٹ کی سیکشن 57 میں ترمیم ہو چکی ہے الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار چیف الیکشن کمیشن کے پاس آ چکا ہے-صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جنرل الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ کرنے کیلئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو بدھ یا جمعرات کو (آج) ملاقات کی دعوت دی تھی – صدر مملکت نے چیف الیکشن کمشنر کے نام اپنے خط میں کہا کہ 9 اگست 2023 کو وزیر اعظم کے مشورے پر قومی اسمبلی کو تحلیل کیا تھا- خط میں مزید کہا گیا تھا کہ صدر مملکت آئین کے آرٹیکل 48 (5) کے تحت اسمبلی کے عام انتخابات کے انعقاد کیلئے تحلیل کی تاریخ کے 90دن میں تاریخ مقرر کرنے کے پابند ہیں- خط کے متن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کوبدھ یا جمعرات کو صدر کے ساتھ ملاقات کے لئے مدعو کیا گیا تھا- تاکہ مناسب تاریخ طے کی جا سکے-
Cpd…
Leave a Reply