بلی گئی اور چوہا ناچا- خٹک بھی خان کا تمسخر اڑانے لگا- اسد عمر کی سائفر کیس میں گرفتاری کے بعد رہائی-صدر علوی کے پرسنل سیکریڑی وقار احمد نےسبکدوش ہونے سے انکار کر دیا-اسٹیبلشمنٹ ڈویزن نے نئے پرسنل سیکریڑی حمیرا کی تعیناتی روک دی –

بلی گئی اور چوہا ناچا- خٹک بھی خان کا تمسخر اڑانے لگا- اسد عمر کی سائفر کیس میں گرفتاری کے بعد رہائی-صدر علوی کے پرسنل سیکریڑی وقار احمد نےسبکدوش ہونے سے انکار کر دیا-اسٹیبلشمنٹ ڈویزن نے نئے پرسنل سیکریڑی حمیرا کی تعیناتی روک دی –

عمران خان کو سب چھوڑتے جا رہے ہیں-جواسے دیوتا سمجھتے تھے اب وہ اسے دو لتیاں مارنےلگ گئے ہیں-پرویز خٹک جو تیرہ سال تک عمران خان کے شانہ بشانہ چلتے تھے اور اس کی لتیاں لیتے تھے اب خان اسے دماغ سےخالی لگنے لگے ہیں-سوال یہ ہے کہ بقول خٹک صاحب کے اگر عمران خان سوچنے سمجھنے سے عاری ہے تو یہ ان کے ساتھ مل کر ملک کو اتنے طویل عرصے تک تیل کیوں دیتے رہے ہیں-اسد عمر کو سائفر کیس میں پکڑتے ہی چھوڑ دیا گیا ہے-کچھ کا خیال ہے کہ اسد عمر عمران خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کے لئے آمادہ ہیں اس لئے انھیں چھوڑ دیا گیا ہے- حالانکہ خان کے بعد شاہ محمود قریشی اور اسد عمر ہی اس کیس میں قصور وار ہیں-اس کیس میں اگلی گرفتاری اعظم خان کی متوقع ہے مگر اس کے بھی سلطانی گواہ بننے کی خبر ہے-صدر علوی نے اپنے پرسنل سیکریڑی کی خدمات واپس کردیں ہیں – ان کے پرسنل سیکریڑی وقار احمد نے صدارتی محل چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے اور ان کا دعوہ ہے کہ انھیں غلط سبکدوش کیا گیا ہے – جناب وقار احمد صاحب کا کہنا ہے کہ انکوائری کرائی جائے اور یہ کہ انھوں نے کسی ضابطے کی خلاف ورزی نہیں کی ہے-اسٹیبلشمنٹ ڈویزن نے بھی جناب وقار صاحب کو واپس لینے سے انکار کر دیا ہے اور نئے پرسنل سیکر یڑی کی تعیناتی سے انکار کر دیا ہے-اگر صدر علوی غلط بیانی کر رہے ہیں تو عالمی سطح پر ملک کی جگ ہنسائی ہو گی-اللہ میرے ملک کو اپنی حفاظت میں رکھے اور بدخواہوں سے بچائے-

الطاف چودھری
22.08.2023

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*