
نظریہ پاکستان اور ہنودی یہودی گماشتے
نظریہ پاکستان خدا کی زمین پر خدا کی حاکمیت ہے- یہ نظریہ اسی روز وجود میں آگیا تھا جس روز خدا کا آخر ی پیغام خدا کے آخری پیغمبر کے ذریعے بنی نوع انسان پر نازل ہونا شروع ہوا تھا ۔صلح حدیبیہ کے بعد اللہ کے آخری نبی حضرت محمدﷺ نے جو سفیر دنیا بھر کی قوموں کے فرماں رواﺅں کو بھیجے تھے وہ یہی پیغام لے کر گئے تھے کہ اللہ جو زمین و آسمان کا خالق و مالک ہے اور جو اس جہاں کا رب ہے اور جس کے بغیر اس دنیا میں ایک پتہ بھی نہیں ہل سکتا اور پورے کرہ ارض پر حاکمیت کی حقدار صرف وہی خدائے بزرگ و برتر کہ ذات ہے-نظریہ پاکستان ایک خدائی تحریک ہے جسے مٹانا نا ممکن ہے-اس نظریہ کو مٹانے کے لئے فرعون اور نمرود نے خدائی کا دعوہ کیا مگر اللہ کی سزا کے مستحق ٹھرے اور دھتکارے گئے-صلیبیوں نے بیت المقدس پر قبضہ کیا اور شہر کی تمام گلیوں اور شاہراہوں کو مسلمانوں کے خون سے نہلا دیا – ہلاکو اور چنگیز خان صحرائے گوبی سے آندھی کی طرح اٹھے اور انہوں نے چند ہی برسوں میں وسطیٰ ایشیا میں تہذیب و تمدّن کے تمام مراکز یعنی سمرقند و بلخ و بخار کو انسانی کھوپڑیوں کے میناروں میں تبدیل کرکے رکھ دیا -پندرہویں صدی کے آخر میں سقوطِ غرناطہ کے بعد ہسپانیہ کی سرزمین پر مسلمان ہونا ایک جرم قرار دے دیا گیا اور شاہ فرڈینڈ `ملکہ ازابیلا اور ان کے جانشینوں نے انسانی تاریخ میں جبری ترکِ وطن اور سفاکانہ نسل کشی کے سب سے خونیں باب کا اضافہ کیا – اسی نظریہ کی حفاظت کے لئے امام ابو حنیفہ نے کوڑے کھائے اور امام مالک نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں- حضرت مجدد الف ثانی گوالیار کے قلعہ میں نظر بند ہوئے-1857 کی جنگ آزادی میں دلی میں ایک ہی دن میں 1300 علماء کرام جو زمانے کے ولی بننے کے اہل تھے کو توپوں کے دھانے سے باندھ کر اڑا دیا گیا- تحریک آزادی میں ہزاروں نبی کے متوالوں نے اپنی جانیں اسی نظریہ پر نچھاور کیں اور امر ہو گئے- میرے ملک کے نوجوانوں نظریہ پاکستان سے وابستگی ہی میں تمہاری اور وطن کی بقا ہے- وطن عزیز پاکستان ہنودی اور یہودی گماشتوں کی یلغار کی زد میں ہے- یہ گماشتے فرعون اور نمرود کی اولاد ہیں-ان میں ہلاکو اور چنگیز کی ناچتی روحیں ہیں- صلیبیوں کی مکاری ہے اور فرڈینڈ اور ملکہ ازابیلا کی سفاکی ہے-ملک میں نام نہاد این جی اوز ملک کی نظریاتی سرحدوں کو کھوکھلا کرنے کی درپے ہیں اور ملک کے سیاسی اور سماجی حلقوں میں ان کے آلہ کار نظریہ پاکستان کو مثانے کی کوشش میں جتے ہوئے ہیں-یہ سب وطن کے غدار فرنگی کاسہ لیس ننگ ملت ننگ دین ننگ وطن مملکت خدا داد پاکستان کو ایک صیہونی اور ہنودی ریاست بنانا چاہتے ہیں- اثھو اور ان سب فرنگی گماشتوں کو کیفر کردار تک پنچا دو-اور ملک میں اللہ کی حاکمیت قائم کرو- اللہ ہی زمین و آسمان کا خالق اور مالک ہے اور ایک وہی حاکمیت کے لائق ہے-
الطاف چودھری
Leave a Reply