
غیر ملکی قرضوں میں کمی-عمران سرکار میں تین ارب ڈالر بلاسود قرضے لینے والوں کی فہرست جاری کرنےکا فیصلہ-مہنگائی کی شرح میں کمی-اسحاق ڈار پر امید
ایک سال کے دوران پاکستان کے بیرونی قرض میں 6.3 فیصد کی کمی ہوئی ہے-جون 2022 میں پاکستان کا بیرونی قرض 81.9 ارب ڈالر تھا، مئی 2023 میں بیرونی قرض کم ہوکر 76.7 ارب ڈالر رہ گیا ہے- عمران سرکار کے دور میں حکومت میں بلاسود قرض لینے والے 620 افراد کے نام ان کیمرہ میٹنگ میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے-ملکی فارما انڈسٹری کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ، حکام وزارت صحت-مالی سال 23-2022 میں فارما انڈسٹری کی ریکارڈ 713 ملین ڈالرز کی برآمدات ہوئیں-حکام کا کہنا ہے کہ 25-2024 میں فارما انڈسٹری برآمدات کا ہدف ایک ارب ڈالر ہے-وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ گزشتہ آٹھ ماہ بہت سخت عرصہ گزرا ہے، اب میں مہنگائی کو نیچے جاتا دیکھ رہا ہوں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوتا نظرآرہا ہے-ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح کم ہونے لگی ہے، مئی کی نسبت جون میں مہنگائی کی شرح تقریباً نو فیصد کم ہوئی ہے-ملک میں مہنگائی 37 اعشاریہ 97 فیصد سے کم ہو کر 29 اعشاریہ 4 فیصد پر آگئی ہے، تاہم سال بھر کھانے پینے کی اشیاء کے دام بڑھے ہیں-
الطاف چودھری
08.07.2023
Leave a Reply