ڈالرسستا – آٹا مہنگا-زر مبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ-اسحاق ڈار کے دعوے سچ ہونے لگے-

ڈالرسستا – آٹا مہنگا-زر مبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ-اسحاق ڈار کے دعوے سچ ہونے لگے-

کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے- انٹربینک میں ڈالر 275.44 روپے کا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر گزشتہ ہفتے 285 روپے 99 پیسے پر بند ہوا تھا، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی ہے- کہا جا سکتا ہے کہ اسحاق ڈار کا دعویٰ سچ ہونے لگا ہے-ادھر پنجاب میں فلور ملز نے 20 کلو والے آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100 روپے اضافہ کر دیا- چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ تھیلے کی قیمت آئندہ دنوں مزید بڑھ جانے کا اندیشہ ہے، گندم امپورٹ کرنے کی اجازت دی جائے، امپورٹ کرنے سے گندم مافیا کی کمر توڑی جا سکتی ہے- دوسری جانب پنجاب کی اوپن مارکیٹ میں آج بھی گندم کی قیمتیں بلند سطح پر ہونے کے باعث خریدو فروخت میں سست روی ہے، قیمتوں میں اضافے کے سبب چھوٹی فلور ملز مہنگی گندم خریدنے سے گریزاں ہیں-زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 53کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا،اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اضافہ 30 کروڑ ڈالر کے حکومتی کمرشل قرضوں کی وصولی سے ہوا،23 جون کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مجموعی مالیت 4 ارب 6 کروڑ 99 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5ارب 27 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 9ارب34 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں-

الطاف چودھری
05.07.2023

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*